خون میں آئرن کی کمی کا علاج

1

خون میں آئرن کی کمی کا علاج

ڈاکٹر طبیبہ تسنیم قریشی، فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونیورسٹی

انیمیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں خون کے سرخ ذرات کی تعداد کم ہوجاتی ہے۔اس مرض کی ایک قسم خون میں آئرن کی کمی ہے۔ آئرن کی کمی دور کرنے کے لیے کچن میں موجود اشیاء کا استعمال بہترین ہے۔ ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں

٭آدھا کپ سیب کے جوس میں آدھا کپ چقندر کا جوس مکس کریں۔ پھراس میں ایک سے دو چمچ شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اوردن میں دو دفعہ استعمال کریں۔

٭اپنی خوراک میں پالک اورسبزیوں کا سلاد شامل کریں ۔اس میں دھنیا،بروکلی اورترکاری وغیرہ ڈالیں۔

٭آدھا کپ پالک کو ایک کپ پانی میں ابال کر سوپ تیار کرلیں۔ ذائقہ بڑھانے کے لیے اس میں ہلکا سا گرم مصالحہ ڈال لیں اوردن میں دودفعہ استعمال کریں۔

٭درمیانے سائز کے انارکواپنی غذا میں لازماً شامل رکھیں۔ اس کے علاوہ ناشتے میں اس کا جوس بھی پی سکتے ہیں۔

٭ایک کپ دودھ  یا پانی میں دو خشک کھجوریں رات بھر کے لیے بھگو کر رکھ دیں اورصبح انہیں کھا لیں۔

٭روزانہ آئرن کی مقررہ مقدارپوری کرنے کے لیے جگر کا گوشت مفید ہے۔ چکن کے جگر میں آئرن کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے دیسی چکن کو ترجیح دیں۔

٭خشک انگوررات بھر کے لیے پانی میں بھگو کر رکھ دیں اورصبح انہیں شہد کے ساتھ کھائیں۔ شہد میں بھی آئرن کی اچھی مقدارموجود ہوتی ہے۔

٭پھلیوں‘ خاص طورپرسرخ بینز،سبز پھلیوں اورچنے میں آئرن کی اچھی مقدارپائی جاتی ہے۔

٭بادام ،پستے اوراخروٹ میں بھی آئرن ہوتا ہے۔ آدھے کپ اخروٹ کی گری میں 3.75گرام آئرن ہوتا ہے ۔

٭دھنیے کی ایک قسم پارسلے کو اپنے سلاد اورسینڈوچز میں ضرور ڈالیں۔ سوپ میں تازہ یا خشک پارسلے چھڑک کر کھائیں۔

Anemia, Broccoli, vegetables, fruits, parsley, dry fruits, milk 

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x