Vinkmag ad

غذائیں جوسگریٹ چھڑوائیں

غذائیں جوسگریٹ چھڑوائیں

میں پچھلے سات سالوں سے سگریٹ پی رہا ہوں۔ میں اسے چھوڑنا چاہتا ہوں مگر بہت کوشش کے باوجود نہ صرف اسے چھوڑ نہیں پارہا بلکہ اس کی مقداربھی کم نہیں ہو رہی۔ کیا ایسی غذائیں ہیں جو اس عادت کو چھوڑنے میں میری مدد کرسکیں؟ احسان رضا، سرگودھا

جی ہاں! کچھ کھانے ایسے ہیں جنہیں کھانے کے بعد اگر سگریٹ پیا جائے تو اس کا ذائقہ اچھا نہیں لگتا۔ اس طرح سگریٹ نوشی میں کمی لائی جا سکتی ہے ۔ان غذاؤں میں سے چند درج ذیل ہیں

٭اگرسگریٹ نوشی سے پہلے ایک گلاس دودھ پی لیا جائے توسگریٹ کا ذائقہ اچھا نہیں لگتا۔ تجربے کے لئے آپ سگریٹ کو دودھ میں ڈبو کر خشک کریں۔ جب آپ اسے پئیں گے تو ذائقہ برا لگے گا۔

 ٭گاجر، توری، کھیرا، کچی پالک اور بینگن کھانے کے بعد سگریٹ  کا ذائقہ بہت کڑوا اور برا لگتا ہے۔

٭مالٹا، لیموں اورانار کو ان کی اصل حالت یا جوسز کے طور پر استعمال کریں توسگریٹ پینے کی خواہش کم ہو جائے گی۔

٭جب سگریٹ کی طلب ہو تو کوئی نمکین چیز کھا لیں یا نمک کی ہلکی سی چٹکی زبان کی نوک پررکھ کر چاٹیں۔ ہائی بلڈپریشر کے مریض نمک کے زیادہ استعمال سے گریزکریں۔

٭منہ کو مصروف رکھنا بھی ایک اچھا آئیڈیا ہے۔ اس کے لئے شوگر فری چیونگم چبائیں۔

٭جب سگریٹ پینے کو دل چاہے تو دار چینی، ہلدی، ادرک، ڈارک چاکلیٹ یا خشک میوہ جات لے کر انہیں سونگھیں۔ ان کی خوشبو سے سگریٹ کی طلب کم ہوجائے گی۔

٭کرنچی فوڈزسگریٹ کی خواہش کو کافی حد تک کم کر سکتے ہیں۔ وہ افراد جو سگریٹ مستقلاً چھوڑنا چاہیں‘ وہ پھلیاں اورالسی کے بیج کھانے میں استعمال کریں۔ مکھن کے بغیر پاپ کارن بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

٭ہربل چائے کا ایک گرم گلاس پینے سے سگریٹ پینے کی خواہش کم ہو جاتی ہے۔

نوٹ

انسانی جسم کی مخصوص ضروریات اوربیماریوں کی نوعیت (مثلاً شوگر) کے مطابق مندرجہ بالا ہدایات میں ردوبدل ہوسکتا ہے۔ یہ محض عمومی نوعیت کی ہدایات اورمعلومات ہیں‘ اس لئے ضروری ہے کہ ان پر عملدر آمد سے پہلے کسی مستند معالج سے مشورہ کرلیں۔

Smoking cessation, herbal tea, sugar free chewing gum, crunchy foods, citrus fruits, foods to help you quit smoking

Vinkmag ad

Read Previous

خون میں آئرن کی کمی کا علاج

Read Next

ڈینگی بخار کے مراحل

Leave a Reply

Most Popular