انہیلر کا صحیح استعمال

انہیلر کا صحیح استعمال

٭انہیلرکا ڈھکن اتاریں۔

٭اس کے منہ کوٹشو یا روئی کے ٹکڑے سے اچھی طرح صاف کرلیں تاکہ اس پرلگے جراثیم یا گرد آپ کے منہ میں داخل نہ ہو سکیں۔

٭اس کے بعد ڈھکن واپس لگائیں اورانہیلر کو 5سے10مرتبہ اچھی طرح ہلائیں۔

٭پہلے گہری سانس لیں اوراسے خارج کردیں۔

٭اب انہیلرکو اپنی زبان اوردانتوں کے بیچ میں رکھ کر ہونٹوں کی مدد سے سیل کرلیں اورگہری سانس لیں۔ 10سیکنڈ تک سانس روکے رکھیں جس کے بعداسے آہستہ سے خارج کر دیں ۔

٭انہیلر کو منہ سے ہٹالیں اورآہستہ سے سانس خارج کریں۔

ڈرائی پاؤڈرانہیلر،استعمال کا صحیح طریقہ

٭اسے نمی والی جگہ پر مت رکھیں ورنہ اس میں موجود دوا خراب ہوسکتی ہے۔

٭انہیلر کا لاک کھولیں اوراپنی دوا لوڈ کریں۔

٭سیدھے کھڑے ہوکر یا بیٹھ کر سرکو پیچھے کی جانب لے جائیں۔ گہری سانس کھینچیں اورخارج کریں۔

٭اب انہیلر کو اپنی زبان اور دانتوں کے بیچ میں رکھ کر ہونٹوں کی مدد سے سیل کرلیں اورگہری سانس لیں۔ 10سیکنڈ تک سانس روکے رکھیں جس کے بعداسے آہستہ سے خارج کر دیں ۔

٭انہیلر منہ سے نکالیں اوراس کا لاک لگائیں۔

٭اب پانی سے غرارے کرلیں تاکہ اضافی دوا نکل جائے۔ اگرایسا نہ کیا جائے تو منہ اور گلے میں انفیکشن ہو سکتاہے۔

Steps to use inhaler, dry powder inhaler, how to use inhaler

Vinkmag ad

Read Previous

درد کیا اور کیوں‘ علاج کیا ہے

Read Next

وزن گھٹتا نہیں، کیا کروں؟

Leave a Reply

Most Popular