Vinkmag ad

کیلشیم کےذرائع

کیلشیم کےذرائع

٭ڈیری مصنوعات(دودھ‘دہی‘پنیراورلسی وغیرہ) کیلشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔ جن افراد کو دودھ پینے سے پیٹ میں گیس ہوتی ہو‘ وہ اس میں چٹکی بھرسونف یا الائچی ڈال کر استعمال کریں۔

٭بعض لوگ کیلشیم استعمال کرتے ہیں مگروٹامن ڈی کو بھول جاتے ہیں۔ وٹامن ڈی کے بغیر کیلشیم کو جذب ہونے میں دشواری ہوتی ہے نتیجتاً ان میں کیلشیم کی زیادتی ہونے لگتی ہے۔ دھوپ وٹامن ڈی کی فراہمی کا قدرتی ذریعہ ہے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر کے مشورے سے سپلیمنٹ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے ۔

٭جن لوگوں کو گائے یا بھینس کا دودھ راس نہیں آتا‘ وہ اس کے متبادل کے طور پرکوکونٹ ملک اورسویا ملک سے کیلشیم حاصل کرسکتے ہیں۔

٭بادام‘اخروٹ‘سفید لوبیا‘دہی اورپنیرکیلشیم کے اچھے ذرائع ہیں۔

٭سبز پتوں والی سبزیوں میں بھی کیلشیم کی کچھ مقدارموجود ہوتی ہے۔

ایک دن میں کتنا کیلشیم ضروری ہے اس کا انحصار فرد کی عمراورجنس پرہے۔ تاہم اوسطاً اس کی ضرورت 1000سے1350ملی گرام دن ہوتی ہے۔دن بھر میں دودھ کے دو گلاس سے یہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ بعض لوگوں میں کیلشیم کی زیادہ مقدارکئی طرح کے مسائل کا سبب بنتی ہے۔ اس کا سبب دودھ یا دہی کازیادہ استعمال نہیں بلکہ اس کے سپلیمنٹس کا غیرضروری اورزیادہ استعمال ہے۔ اس لئے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر انہیں استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

calcium sources, green vegetables, soy milk, dry fruits, dairy products

Vinkmag ad

Read Previous

سی سیکشن کے بعد کی احتیاطیں

Read Next

درد کیا اور کیوں‘ علاج کیا ہے

Leave a Reply

Most Popular