گرمیوں میں زیادہ پانی

گرمیوں میں زیادہ پانی

عام دنوں میں روزانہ اوسطاً دو لٹرپانی پیا جاتا ہے۔ گرمیوں میں زیادہ پسینے کے باعث  پانی کی زیادہ مقدارجسم سے خارج ہوتی ہے۔ لہٰذا اس موسم میں کم از کم ین لیٹر پانی پینا چاہئے۔ تاہم واضح رہے کہ یہ کوئی متعین معیار نہیں‘ اس لئے کہ پانی کی یہ ضرورت ہماری سرگرمیوں کے مطابق کم یا بڑھ بھی سکتی ہے۔

پسینے کے علاوہ تقریباً350 ملی لیٹر پانی سانس کے ساتھ خارج ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پیشاب کی صورت میں جسم سے خارج ہونے والے پانی کی مقدار ڈیڑھ سے دو لٹر تک ہے۔ ان تمام وجوہات کی بنیاد پر جب پانی کی بڑی مقدار جسم سے نکل جاتی ہے تو ہمیں ’ڈی ہائیڈریشن‘ یعنی پانی کی کمی کا خطرہ ہوتا ہے۔

خوراک سے حاصل شدہ پانی

روزانہ کی خوراک ہمیں تقریباً دو گلاس پانی پہنچاتی ہے۔  باقی پانی اپنی اصل شکل  یااس سے بھرپور اشیاء سے لینا ہوتا ہے۔اگر سادہ پانی پینا مشکل ہو تو لیموں پانی، جوس،لسی یا شربت استعمال کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ پانی سے بھرپور پھل اور سبزیاں مثلاً تربوز، خربوزہ یا کھیرا وغیرہ بھی  مفید ہیں۔

summers, loss of water, increase water intake

Vinkmag ad

Read Previous

ایک نیا شعبہ‘ ضرورت و اہمیت

Read Next

گرمیوں میں کیا کھائیں، کیا نہیں

Leave a Reply

Most Popular