ایک نیا شعبہ‘ ضرورت و اہمیت

2

ایک نیا شعبہ‘ ضرورت و اہمیت

دنیا میں لوگوں کی زیادہ عرصے تک زندہ رہنے کی شرح بڑھ رہی ہے ۔ایسے میں بزرگ افراد کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے۔ بڑھاپے میں  بیک وقت بہت سی بیماریاں فرد کو گھیر لیتی ہیں لہٰذاانہیں باربار ہسپتال کے مختلف شعبوں میں جانا پڑتا ہے۔ مگر بزرگی‘ بیماری اور بعض اوقات معذوری کی وجہ سے یہ کام مشکل ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے بزرگ ہسپتال جانے سے کتراتے ہیں۔

ایسے میں ایک ایسے شعبے کی ضرورت پیدا ہوئی جس میں ایک ہی ڈاکٹر ان کی صحت سے متعلق اکثر مسائل کو دیکھ سکے ۔یوں جیریاٹرکس کا شعبہ سامنے آیا۔ یہ اصطلاح دو یونانی الفاظ ’’جیراس‘‘ یعنی بڑھاپا اور’’ ایاٹراس‘‘ یعنی ڈاکٹر سے مل کر بنی ہے ۔اس شعبے کا ڈاکٹر جیریاٹریشن  کہلاتا ہے ۔

امریکہ اوریورپ وغیرہ میں یہ شعبہ کافی مستحکم ہے۔امریکہ میں اس وقت بزرگوں کی صحت کے ماہر 7000سے زائد ڈاکٹر موجود ہیں۔ پاکستان میں اس شعبے میں تربیت یافتہ ڈاکٹروں کی تعداد شاید پانچ سے بھی کم ہے۔ پاکستان میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال نے 2012ء میں اس شعبے کا آغاز کیااور لوگوں کی توجہ اس طرف مبذول کرانے کے لئے ایک کانفرنس بھی منعقدکرائی گئی ۔

Geriatrics, geriatrician, old people, health issues

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x