Vinkmag ad

امریکہ میں بچوں کی ویکسین سفارشات میں تاریخی تبدیلی

Boy receiving a vaccination shot at a clinic, child immunization, healthcare protection, pediatric vaccine safety

امریکہ میں بچوں کی ویکسین سفارشات میں غیر معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی سی نے معمول کی ویکسینز کی تعداد 17 سے کم کرکے 11 کر دی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق کچھ ویکسینز صرف زیادہ خطرے والے بچوں یا ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد دی جائیں گی۔ ان میں روٹا وائرس، ہیپاٹائٹس اے اور بی، میننجائٹس اور موسمی فلو شامل ہیں۔ اس عمل کو "مشترکہ فیصلہ سازی” کہا گیا ہے، جس میں والدین اور طبی ماہرین، دونوں شریک ہوں گے۔

حکام کے مطابق تمام ویکسینز بدستور مفت اور انشورنس کے تحت دستیاب رہیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی اعتماد بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ بعض ماہرین کے مطابق عوامی مشاورت کے بغیر ویکسین سفارشات کا فیصلہ بچوں کیلئے خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں متعدی بیماریوں کے کیسز میں خطرناک اضافہ، سروے

Read Next

الرجن کے خطرے پر امریکہ میں ہمس کی مصنوعات واپس

Leave a Reply

Most Popular