Vinkmag ad

پاکستان میں متعدی بیماریوں کے کیسز میں خطرناک اضافہ، سروے

Pakistan infectious diseases, hepatitis cases, malaria Pakistan, dengue outbreak, tuberculosis TB, public health crisis, Household Economic Survey, disease outbreak Pakistan Pakistan mein mutaadi bimarion ka phelao, hepatitis cases, malaria Pakistan, dengue cases, TB disease, sehat ka buhran, sarkari survey, bemariyon ka izafa

پاکستان میں متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سرکاری ہاؤس ہولڈ اکنامک سروے 2024–25 کے مطابق ہر سال ہزاروں افراد ان سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ہیپاٹائٹس، ملیریا، ڈینگی اور ٹی بی نے نگہداشت صحت کے نظام پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ غیر محفوظ انجیکشن، ناقص صفائی اور کھڑا پانی اس کی بڑی وجوہات ہیں۔

سروے کے مطابق ہیپاٹائٹس بی کی شرح ہر ایک لاکھ میں 463 رہی۔ خیبر پختونخوا میں یہ شرح 671 اور بلوچستان میں 272 ریکارڈ ہوئی۔ دیہی علاقوں میں شرح 501 جبکہ شہری علاقوں میں 402 کیسز سامنے آئے۔ ہیپاٹائٹس سی کی قومی شرح ہر ایک لاکھ میں 599 رہی۔ پنجاب میں یہ شرح 778 اور دیہی علاقوں میں 684 کیسز ریکارڈ ہوئے۔

ملیریا کی شرح ہر ہزار میں 43 رہی۔ سندھ میں 118 اور پنجاب میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی خیبر پختونخوا میں 5 فی 1000 ریکارڈ ہوا۔ ٹی بی ہر 1000 میں 3 افراد کو متاثر کر رہی ہے۔ سروے میں متعدی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے ویکسینیشن اور مچھروں کی افزائش روکنے پر زور دیا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ذیابیطس کے مریضوں کے دانتوں میں کیڑا زیادہ کیوں لگتا ہے؟

Read Next

امریکہ میں بچوں کی ویکسین سفارشات میں تاریخی تبدیلی

Leave a Reply

Most Popular