Vinkmag ad

بال چر کی اقسام اورعلاج

بال چر کی اقسام اورعلاج

کہا جاتا ہے کہ خوبصورتی دیکھنے والے کی نظرمیں ہوتی ہے‘ مگر معاشرے میں اس کے کچھ خاص معیارات بھی ہیں۔ ان میں سے ایک صحت مند بال بھی ہیں۔ کچھ لوگوں کے نزدیک بال‘ محض بال ہیں جبکہ کئی لوگوں کی نظر میں یہ خوبصورتی کی اہم علامت ہیں۔ اس لئے لوگ ان کے گرنے کے حوالے سے بہت حساس ہوتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے بال تو تھوڑے بہت گرتے ہیں جبکہ کچھ میں یہ گنجے پن کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ اسے بال چریا ایلوپیسیاکہا جاتا ہے۔

اس کی تین بڑی اقسام ہیں اوراس تقسیم کا تعلق بالوں کے گرنے کی مقدار سے ہے۔

ایلو پیسیا ایریاٹا

یہ بال چر کی پہلی اور سب سے عام قسم ہے۔ اس میں سر کے کل بالوں کا ایک چوتھائی حصہ جھڑ جاتا ہے۔بال جھڑنے کایہ عمل بعض اوقات اچانک بھی شروع ہوسکتا ہے۔ جن لوگوں میں اس کی مقدار کم ہوتی ہے وہ اکثر اوقات بغیر کسی علاج کے ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر حضرات بالوں کی پیدائش کے لیے کچھ ادویات تجویز کرتے ہیں جو بہتری کے عمل کوتیز کر تی ہیں۔

ایلو پیسیا ٹوٹالس

اس قسم میں سرکے ساتھ جسم کے دوسرے حصے مثلاً بھنویں اور پلکوں کے بال بھی متاثر ہوتے ہیں۔ ایک سے دو فی صد کیسز میں یہ مرحلہ بڑھ کرنئی اور شدید شکل اختیار کر سکتا ہے۔
پورے جسم سے بالوں کا غائب ہونا

ایلو پیسیا یونیورسالس

اس میں پورے سراورجسم سے بال غائب ہو جاتے ہیں۔ یہ سب سے شدید اور نایاب قسم ہے جس کا شکار چند ہی لوگ ہوتے ہیں۔ یوں کہہ لیجئے کہ ایک لاکھ میں سے ایک شخص ہی اس مرض سے متاثر ہوتا ہے۔ اس مرض سے جلد کوکسی قسم کا نقصان نہیں پہنچتا بلکہ وہ مزید نرم و ملائم محسوس ہوتی ہے۔

مرض کا علاج

اس مرض کے علاج کے لئے ماہرین مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں جن کا انحصار مریض کی عمر اور مرض کی قسم پر ہوتا ہے۔ علاج سے پہلے تشخیص ضروری ہے جس کے لئے تھائی رائیڈ ٹیسٹ اورشوگر لیول بھی دیکھا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں اختیار کئے جانے والے کچھ علاج یہ ہیں

٭سٹیرائیڈز،مرہم یا انجیکشن کی مدد لی جاتی ہے مگر ان کی کارکردگی محدود ہوتی ہے۔عموماً بالوں کی افزائش چارہفتوں میں شروع ہوجاتی ہے۔ اگر ایسانہ ہو تو یہ علاج ترک کرنا پڑتا ہے کیونکہ سٹیرائیڈز کا طویل مدت تک استعمال درست نہیں۔

٭مختلف کیمیائی مادوں کا مرکب بنا کرکریم یا گولی کی صورت میں استعمال کیاجاتاہے۔  اس لئے کہ مدافعتی نظام کو بہتربنا کر اس مرض کی علامات میں کمی لائی جاسکے۔

٭الٹراوائلٹ شعاعوں کا استعمال کرکے بالوں کو گرنے سے روکا جاتا ہے۔ یہ علاج بالخصوص بال چر کی پہلی قسم کے لیے کارآمد ہے۔

alopecia aerata, alopecia totalis, alopecia universalis, types, treatment of alopecia

Vinkmag ad

Read Previous

اچھا اور براچھونا

Read Next

دوائیں کمزور، جراثیم طاقتور

Leave a Reply

Most Popular