Vinkmag ad

گھٹنوں میں درد

گھٹنوں میں درد

ہمارے ہاں بزرگ خواتین و حضرات میں صحت کے جو مسائل زیادہ عام ہیں، ان میں گھٹنوں کا دردنمایاں ہے۔ اس کی شرح مردوں کے مقابلے خواتین میں زیادہ ہے۔ اس کے پیچھے کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سب سے اہم جوڑوں کے درمیان موجود نرم ہڈی کا گھِسنا ہے۔ جب یہ بالکل ختم ہوجاتی ہے تو ہڈیاں آپس میں ٹکراتی ہیں اورتکلیف کا باعث بنتی ہیں۔ اس تکلیف کو کم کرنے یا اس سے چھٹکاراحاصل کرنے کے لئے ان ہدایات پرعمل کرنا چاہئے

درد زیادہ ہو تو کیا کریں

٭اس درد کوکم کرنے کے لئے مختلف اقسام کے بریسزیعنی موزے دستیاب ہیں، انہیں گھٹنوں پر پہنیں۔

٭درد زیادہ ہو جائے تو چلنے کے لئےچھڑی کی مددلیں۔ اس کا ایک خاص طریقہ استعمال ہے۔ مثال کے طور پر اگر دائیں گھٹنے میں درد ہے تو اس کو بائیں ہاتھ میں پکڑیں اوراگر بائیں گھٹنے میں ہے تو اسے دائیں ہاتھ میں پکڑیں۔

٭کسی شدیدچوٹ کی وجہ سے درد ہونے کی صورت میں برف کی تھیلی استعمال کریں۔ یہ خون کی گردش کو کم کرے گی اور درد میں بھی کمی ہوگی۔

٭اس کے برعکس تپش سے خون کی گردش زیادہ ہوتی ہے۔ اگردرد کسی چوٹ کے نتیجے میں نہیں ہو رہا تو درد کی جگہ پر گرم ٹکور کرنے سے آرام ملتا ہے۔

٭باقاعدہ طور پر فزیو تھیراپسٹ کی خدمات حاصل کریں۔

دردسے بچائوکی تدابیر

٭جسمانی سرگرمی اچھی صحت کے لئے ضروری ہے۔ اس کے لئے باقاعدگی سے ہلکی ورزشیں خصوصاً تیراکی کریں۔ یہ ایسی ورزش ہے جس میں پورے جسم کا استعمال ہوتا ہے مگر جوڑوں پر وزن نہیں پڑتا۔

٭اس کے شکارافراد آہستہ آہستہ اورصرف ضرورت کے مطابق پیدل چلیں۔ چلنے سے تکلیف زیادہ ہو تو اسے ترک کر دیں۔

٭سیڑھیاں اترنے چڑھنے سے گریز کریں۔

٭ایسی جسمانی مشقت نہ کریں جس سے جوڑوں پر زیادہ دباؤ پڑے۔

٭سائیکل چلایا کریں۔

٭ناہموار یعنی اونچی نیچی جگہوں پر چلنے سے گریز کریں۔ سیدھی اور نرم جگہ کا انتخاب کریں جس میں چلنے کے لئے جوڑوں پر زیادہ دباؤ نہ پڑے۔

٭اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں۔ کیلشیم ، پروٹین اور وٹامن کی حامل غذائوں کو اعتدال سے استعمال کریں۔

٭موٹاپے کے شکار افراد وزن کم کرنے کی کوشش کریں۔ جتنا وزن زیادہ ہوتا ہے،اتنا ہی جوڑوں پر دبائو اورنتیجے میں تکلیف بڑھتی ہے۔ میٹھے مشروبات سے پرہیز کریں‘ اس لئے کہ یہ وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

٭چلتے یا بیٹھتے وقت کمرسیدھی رکھیں‘ آگے کی طرف مت جھکیں۔

٭جسمانی سرگرمی کو بلا ضرورت ترک نہ کریں۔ اگر جسم کے کسی ایک حصے میں درد ہے تو اسے چھوڑکر باقی جسم کی ورزش جاری رکھیں۔

٭سگریٹ جسم کے تمام اعضاء کو نقصان پہنچاتا ہے لہٰذا اس سے پرہیز کریں۔ اس سے صحت یابی کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔
اگر اس کےبعد بھی دردبرقراررہے توماہرین کی ہدایات کے مطابق ادویات کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

braces, heat packs, knee pain, things to do, prevent pain, how to reduce knee pain

Vinkmag ad

Read Previous

دوائیں کمزور، جراثیم طاقتور

Read Next

الرجی کیا ہے

Leave a Reply

Most Popular