ہائی بلڈ پریشرکی اقسام

 ہائی بلڈ پریشرکی اقسام

ڈاکٹرضمیرالعصر‘ماہرامراض قلب‘ لاہور

وجوہات کے تناظرمیں اس کی دواقسام ہیں۔ ان میں سے پہلی پرائمری اوردوسری سیکنڈری ہائپرٹینشن ہے۔ علم الامراض میں کچھ بیماریاں یا کیفیات ایسی ہیں جن کا حتمی سبب ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔ تکینکی زبان میں انہیں ایڈیوپیتھک کہتے ہیں۔ پرائمری ہائپرٹینشن بھی انہی میں سے ایک ہے۔ اس مرض میں شریانیں سخت ہو جاتی ہیں جس کی حقیقی وجہ ابھی تک سمجھی نہیں جا سکی۔ البتہ کچھ عوامل ایسے ہیں جو ہائی بلڈپریشر کے امکانات کو بڑھا دیتے ہیں۔ ذیل میں بیان کردہ عوامل کی موجودگی میں بلڈپریشرہائی ہونے کا امکان ہوتا ہےمثال کے طور پر

 ٭عمرکا بڑھنا اوراینگزائٹی۔

٭وزن زیادہ ہونا۔

٭شوگرکی بیماری۔

٭کچھ دواؤں کا استعمال۔

٭کھانے میں نمک کازیادہ ہونا۔

اس کی دوسری قسم سیکنڈری ہائپرٹینشن میں کسی اوربیماری یا کیفیت کی وجہ سے مریض کو یہ مرض لاحق ہوجاتا ہے۔ ان بیماریوں میں گردوں کی بیماری، گردوں کو خون فراہم کرنے والی رگوں میں تنگی، ایسا کینسرجوہارمونز کے زیادہ اخراج کا باعث بنے‘ شامل ہیں۔سیکنڈری ہائپرٹیشن سے چھٹکارا ممکن ہے، یعنی اگراس کا باعث بننے والے مرض کاعلاج ہوجائے توہائپرٹینشن بھی ختم ہوجائے گی۔ اگر ہائپرٹینشن ’’پرائمری‘‘ ہے تو پھریہ ممکن نہیں، اس لئے کہ اس کی حقیقی وجہ ہی معلوم نہیں جسے دورکیا جا سکے۔ایسے میں عمربھردواؤں اوراحتیاطوں کی ضرورت ہوگی ۔

idiopathic, primary and secondary hyper tension, high blood pressure causes, types of hypertension

Vinkmag ad

Read Previous

تیزقدمی کے فوائد

Read Next

ناشتے میں کیلوریز

Leave a Reply

Most Popular