ناشتے میں کیلوریز
ڈاکٹراسرارخان‘ ماہرغذائیات ‘پاکستان سائنس فاؤنڈیشن
٭اگر چوکرملے (چکی کے )آٹے سے تیارکردہ پراٹھے کو ایک کھانے کے چمچ تیل سے تیار کیا جائے تواس میں تقریباً 350 کیلوریزہوتی
ہیں۔ دیسی گھی‘مکھن‘یا سبزی وغیرہ شامل کرنے سے کیلوریزکی تعداد تقریباً دگنی ہوجائے گی۔
٭روغنی نان میں تقریباً 327 کیلوریزہوتی ہیں۔ درمیانے سائز کے کلچے میں تقریباً 206اورتندوری نان (100گرام ) میں تقریباً 245 کیلوریز ہوتی ہیں۔
٭ریفائنڈ آٹے کی ڈبل روٹی کے ایک سلائس میں تقریباً ً58.88 کیلوریزجبکہ جام لگے سلائس میں تقریباً 150 کیلوریزموجود ہوتی ہیں۔
٭سادہ روٹی میں تقریباً112 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔
٭ایک کھانے کے چمچ تیل میں تیارکردہ فرائی انڈے میں تقریباً105 کیلوریزہوتی ہیں۔ایک بڑے انڈے سے تیارکردہ آملیٹ( جس میں کوئی دوسری چیزمثلاً پنیراورپیازوغیرہ استعمال نہ کیا گیا ہو)میں تقریباً94 کیلوریزہوتی ہیں۔ ابلے انڈے میں تقریباً 77کیلوریزپائی جاتی ہیں۔انڈے اورپنیر کے ایک سینڈوچ میں تقریباً340کیلوریزموجود ہوتی ہیں۔
٭بھینس کے دودھ سے بنی ایک کپ چائے(جس میں ایک چمچ چینی ڈالی گئی ہو) میں95 کیلوریزموجود ہوں گی۔ کیلوریزکی مقدارچائےمیں ڈالی جانے والی اشیاء (مثلاً بالائی‘ دودھ کی قسم‘ گڑ وغیرہ ) پر منحصر ہے۔
٭دودھ اورچینی سے بھرپورکافی میں تقریباً50 سے79 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔
٭کراچی سٹائل نہاری کی ایک پلیٹ میں413 کیلوریزموجود ہوں گی۔ تیل زیادہ ہوتوچکنائی کی مقداربھی بڑھ جائے گی۔
٭ایک پلیٹ سری پائے میں تقریباً350 کیلوریزموجود ہوں گی۔
٭گھرپرتیارکردہ سوجی کے حلوے اورایک پوری میں575 کیلوریزموجود ہوتی ہیں۔
٭اگرچھولے مصالحہ(چنے) میں تیل کا استعمال کم کیا گیا ہوتو اس ڈِش کی ایک پلیٹ میں تقریباً243 کیلوریزپائی جاتی ہیں۔
٭دودھ سے تیارکردہ دلیے کے ایک پیالے میں85 کیلوریزپائی جاتی ہیں۔
٭اگر38گرام کا پین کیک ہو تواس میں تقریباً86 کیلوریزملیں گی۔ ایک ٹی رس میں اوسطاً80 سے100کیلوریزموجود ہوتی ہیں۔
calories in breakfast, egg, milk, coffee, tea , pancakes, bread