Vinkmag ad

بون میرو ٹرانسپلانٹ کی اقسام

بون میرو ٹرانسپلانٹ کی اقسام

سرطان کی مختلف بیماریوں کی وجہ سے گودا اپنا اثر کھو دیتا ہے اور پھر متاثرہ ہڈی گودے سے خالی ہونے لگتی ہے ۔اس ہڈی میں دوبارہ گودا بنانے اور اسے کام میں لانے کی صلاحیت پیدا کرنے کے لئے جدید طب میں ایک طریقہ استعمال کیا جاتاہے جسے گودے کی پیوندکاری ( بون میرو ٹرانسپلانٹ)کہا جاتا ہے۔اس طریقہ علاج میں مریض کی ہڈی کے بیمار گودے کو صحت مند گودے سے تبدیل کیا جاتا ہے ۔
دنیا بھر میں یہ علاج مندرجہ ذیل طریقوں سے کیا جاتا ہے

اپنے گودے کی پیوندکاری

 اس میں مریض کے اپنے صحت مند سٹم سیلزکوایک خاص مشین کی مدد سے خون سے الگ کر دیا جاتا ہے ۔ یہ مشین خون میں سے پلازما،سفید خلئے اور پلیٹ لیٹس وغیرہ کو نکالتی ہے۔ اس کے لئےسٹم سیلز کومنفی 80ڈگری سنٹی گریڈ پر فریز کر لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد مریض کی ہائی ڈوز کیمو تھیراپی کی جاتی ہے جو اس کی ہڈیوں میں موجود تمام بیمار خلیوں کو جلا دیتی ہے۔جب تمام بیمار خلیے جل جاتے ہیں تومریض کے جسم کو منجمد سٹم سیلز دوملین سیلزفی کلو گرام کے حساب سے لوٹا دیئے جاتے ہیں ۔یہ طریقہ علاج عموماً لمفوما اورمائیلوما  کینسرز میں استعمال ہوتا ہے۔

دوسرے کے گودے کی پیوندکاری

 ایلو‘ یونانی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی’ دوسرے ‘کے ہیں۔ یہ اصطلاح ایسی پیوندکاری کے لئے استعمال کی جاتی ہے جس کے لئے صحت مند مواد کسی دوسرے فرد کے جسم سے لیا گیا ہو۔ ایسا اس صورت میں کیا جاتا ہے جب مریض کی ہڈیاں گودے سے خالی ہوجاتی ہیں۔
اس کے لئے عطیہ دہندہ اور وصول کنندہ کا صرف بلڈ گروپ یکساں ہونا کافی نہیں۔ اس عمل کو کامیاب بنانے کے لئے ایچ ایل اے جینز کا ملنا بھی ضروری ہوتاہے۔

انسانی جسم میں ان جینز کی تعداد10 ہوتی ہے ۔اگر ڈونر کے تمام جینز مریض کے جینز سے مل جائیں تو یہ بہترین جوڑ ثابت ہوتا ہے۔ بہن یابھائی کو والدین سے جینزکے ایک جیسےسیٹ ملنے کے امکانات ہوتے ہیں لہٰذا زیادہ تر ڈونر بن بھائی ہی ہوتے ہیں۔

ہاف میچ

یہ پاکستان میں بہت کم استعمال کیا جاتا ہے ۔ یوں تو اسے پیچیدہ اورخطرناک تصور کیا جاتا ہے لیکن با آسانی دستیاب ہونے کے باعث یہ زیادہ بہتر ہے۔علاوہ ازیں کوئی مریض مناسب’’ میچ‘‘ کی عدم دستیابی کی وجہ سے جان کی بازی نہیں ہارتا۔ یہ طریقہ عموماً تھیلسیمیااور خون کے سرطان کے علاج میں اختیار کیا جاتا ہے ۔

بچے کی ناڑ

ترقی یافتہ ممالک میں بچے کی ناڑ کو محفوظ کر کے کینسر کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ناڑ سٹیم سیلز کا ذخیرہ رکھتی ہے جسے محفوظ کرنے کے لئے ’کارڈ بلڈ بینک ‘ قائم کئے جاتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں مناسب ڈونر کی عدم دستیابی کی صورت میں استعمال میں لاکرمتاثرہ شخص کو صحت مند زندگی کی طرف لوٹایا جا سکے ۔

auto transplant, allotransplant, umbilical cord, types of bone marrow transplant

Vinkmag ad

Read Previous

پلاسٹک سرجری اعضاء کو بنائے خوش نما

Read Next

حمل سے متعلق غلط تصورات کی تصحیح

Leave a Reply

Most Popular