Vinkmag ad

کانگو میں ایبولا کی وبا، دو ویکسینز کی آزمائش کی سفارش

Ebola-labelled test tube with a gloved healthcare worker in the background.

ڈبلیو ایچ او کے ماہرین نے ایبولا کی جاری آزمائش میں دو تجرباتی ویکسینز شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔ یہ ویکسینز کانگو میں وبا کا سبب بننے والے بنڈی بگیو وائرس کے خلاف تیار کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایبولا کی ایک ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی نے تیار کی ہے، جبکہ دوسری امریکی کمپنی موڈرنا کی ہے۔ متعلقہ وائرس کے خلاف تاحال کوئی مخصوص منظور شدہ ویکسین دستیاب نہیں۔

کانگو اور یوگنڈا میں مئی 2026 میں وبا کی تصدیق ہوئی تھی۔ کانگو میں 3 نومبر تک 10,668 تصدیق شدہ کیسز اور 5,198 اموات رپورٹ ہوئیں۔ کینیا اور نائجیریا میں بھی کیسز سامنے آئے ہیں

Vinkmag ad

Read Previous

خطرات سے بچاؤ کے 6 اقدامات سے لاکھوں زندگیاں بچانا ممکن، ڈبلیو ایچ او

Read Next

دودھ کے متبادل مشروبات، ضروری غذائی اجزا کم ملنے کا خدشہ، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular