موسم گرما،حفاظتی ٹِپس

موسم گرما،حفاظتی ٹِپس

٭گرمیوں کے موسم میں مکھیوں،مچھروں اوردیگرکیڑے مکوڑوں کی بہتات ہوجاتی ہے جن میں سے کچھ کاٹتے بھی ہیں۔ ان سے بچنے کے لئے لوشن، سپرے یا کریم لگا کرہی باہرجانا بہتر ہے۔

٭اس موسم میں مچھروں کی کچھ اقسام ڈینگی اورملیریا پھیلاتے ہیں۔ یوں تو یہ دن کے کسی بھی حصے میں کاٹ سکتے ہیں مگر یہ زیادہ متحرک طلوع آفتاب اورغروب آفتاب کے وقت ہوتے ہیں لہٰذا اس دوران زیادہ احتیاط کریں۔

٭گھرسے باہرپورے کپڑے پہنیں تاکہ جسم کا کوئی حصہ واضح نہ ہو۔ پاؤں کو چھپانے کے لئے بند جوتے یا جرابیں پہنی جا سکتی ہیں۔

٭ہلکے وزن اوررنگ کا لباس پہنیں۔ ایسا لباس جس سے ہوا کا گزرباآسانی ہو سکےاورپسینہ بھی بخارات بن کر اڑسکے۔

٭جسم میں پانی اورنمکیات کی مقدارکا توازن برقراررکھنے کے لئے اپنی پیاس کے مطابق مشروبات خصوصاً پانی پیتے رہیں۔ کھیرے کا جوس یا ناریل کا پانی اس معاملے میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

٭آغازصبح اور شام ڈھلتےوقت درجہ حرارت نسبتاً کم ہوتا ہے۔اس لئے جو لوگ باہر ورزش کرنا پسند کرتے ہیں وہ ان اوقات کا انتخاب کریں۔ گھر کے اندراس کے لئے کسی ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں درجہ حرارت کم ہو تاکہ ورزش کے دوران آپ کو دقت نہ ہو۔

٭تلی ہوئی اشیاء اورکیفین کے حامل مشروبات کم سےکم استعمال کریں ۔ان کی بجائے تازہ مشروبات، تازہ کھانے، کچی سبزیاں اور پھل کھائیں۔

٭باہرکے کھانوں سے ہرممکن حد تک پرہیزکریں کیونکہ اس موسم میں ان کے جلدی خراب ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ۔ گھرمیں بھی کھانا ٹھنڈا کرنے کے لئے فریج میں رکھیں۔

٭باہرنکلنے سے آدھا گھنٹہ پہلے سن بلاک لگا لیں۔

٭باہرجاتے ہوئے سرپرٹوپی یا کپڑا رکھیں تاکہ دھوپ براہ راست سر پرنہ پڑے۔ اپنے ساتھ ایک پانی کی بوتل رکھنا بھی اچھا ہے اورہر 20 سے 30 منٹ بعد پانی پیتے رہیں۔

٭ہاتھوں اورچہرے کی جلد کی تازگی کے لئے عرق گلاب یا پیپرمنٹ آئل سے بنا سپرے ساتھ رکھیں۔

٭ایسے سوئمنگ پولزمیں نہانے یا تیراکی سے گریزکریں جن کی صفائی کا خیال نہ رکھا جاتا ہو۔

Tips to prevent summer diseases, light dresses, avoid swimming

Read Previous

بچے زہرنگل لیں تو کیا کریں

Read Next

ہیضہ، کیسے بچیں

Leave a Reply

Most Popular