ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کی تدابیر

ہیپاٹائٹس ایک سنجیدہ مرض ہے۔ اگر یہ ہو جائے تو علاج مہنگا اور غیریقینی ہے۔ دوسری طرف پرہیز سستا اور آسان ہے۔ اس لیے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بڑی پریشانی سے بچ سکیں۔

بچاؤ کی تدابیر

٭ کھانے اور رفع حاجت سے پہلے اور اس کے بعد ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔

٭ بعض اوقات فلٹر شدہ پانی بھی پوری طرح صاف نہیں ہوتا۔ اس لیے پانی ابال کر پینے کی عادت اپنائیں۔

٭ پھل اور سبزیاں اچھی طرح دھو کر استعمال کریں۔ صحت بخش غذا وہی ہے جو اچھی طرح سے پکی اور ڈھکی ہوئی ہو۔

٭ بازاری، کھلی جگہوں پر اور بغیر ڈھانپ کر رکھے گئے کھانوں سے پرہیز کریں۔

٭ جہاں ہیپاٹائٹس اے عام ہو وہاں اس کی ویکسین ضرور لگوائیں۔ اگرچہ اس کا اثر عارضی ہوتا ہے لیکن یہ بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔

٭ بعض اوقات صاف پانی کے پائپ پھٹنے یا لیک ہونے سے گندے نالے کا پانی ان میں شامل ہوجاتا ہے۔ اس لیے صاف پانی کے نلکوں کی مستقل نگرانی کا اہتمام کریں۔

مرض ہو جانے پر احتیاطیں

٭ اگر لیبارٹری ٹیسٹ سے معلوم ہو کہ جراثیم خون میں موجود ہیں تو دو ہفتوں تک دستانے اورحفاظتی لباس پہنیں۔ مرض ظاہر ہونے پر ایک ہفتے تک اس پر ضرور عمل کریں۔ اس مرض میں قوت مدافعت کمزور ہو جاتی ہے۔ اس لیے اس وقت ایسا کرنا اشد ضروری ہوجاتا ہے جب جراثیم سے آلودہ چیزوں کو ہاتھ لگانا ہو۔

٭ بیماری کے دوران درد دور کرنے والی ادویات کھانے سے اجتناب کریں۔

٭ بیماری کی حالت میں قے ہوتی رہتی ہے۔ اس لئے منہ دھونے یا کلی کرنے کے لئے صاف پانی کا استعمال یقینی بنائیں۔

٭ ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادوایات کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔

خطرے میں کون

٭ کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد

٭ حاملہ خواتین

٭ وہ افراد جن کے جگر/ گردے کی پیوندکاری ہوئی ہو۔

یہ بیماری چھونے اور ساتھ بیٹھ کر کھانے پینے سے نہیں پھیلتی۔ اس لیے مل جل کر رہنے سے نہ ڈریں۔ یہ آلودہ خوراک اور گندے پانی سے ہوتی ہے۔ اس لیے صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں بلاتاخیر معالج سے رابطہ کریں۔

 

Vinkmag ad

Read Previous

پیلا یرقان

Read Next

ویجی ٹیبل آملیٹ

Leave a Reply

Most Popular