Vinkmag ad

ماہواری میں شدید درد سے کیسے نپٹیں

حیض کا درد ماہواری کے شروع میں یا اس دوران ہوتا ہے۔ زیادہ تر یہ پیٹ کے نچلے حصے یا کمر میں ہوتا ہے اور اتنا شدید ہوتا ہے کہ خواتین کے لئے اسے برداشت کرنا اور اس دوران اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو بحال رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

کچھ گھریلو نسخے اس درد سے نجات میں مفید ہوتے ہیں۔ وہ یہ ہیں:

دار چینی اور سبز چائے

ماہواری کے دوران خواتین کے لئے گرم مشروبات پینا بہت مفید ہوتا ہے۔ ان مشروبات میں سے ایک دار چینی کا یا سادہ قہوہ ہے جو نہ صرف بنانے میں آسان ہے بلکہ مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ درد سے فوری نجات کا بھی بہترین نسخہ ہے۔

پانی کی گرم بوتل

حیض کے دوران جسم کو گرم رکھنا یا ٹکور کرنا بھی فائدہ دیتا ہے۔ گرم پانی کی بوتل اپنی کمر کے پیچھے یا رانوں کے درمیان رکھنے سے جسم گرم ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ خون کی گردش تیز ہونے کے باعث ان اعضاء میں درد نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے۔

کولا مشروبات سے پرہیز

ماہواری میں کولا مشروبات سے مکمل پرہیز کریں۔ یہ پیٹ میں گیس پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ گیس کے باعث پیٹ میں درد اور مروڑ میں اضافہ ہوتا ہے اور تکلیف بڑھ جاتی ہے۔

ورزش کی عادت

بہت سی خواتین ماہواری کے دوران ورزش کرنے سے اجتناب کرتی ہیں حالانکہ اس سے جسم صحت مند ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیزاری اور چڑچڑے پن سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

نیم گرم پانی

زیادہ ٹھنڈا پانی پینا عام دنوں میں بھی نقصان دہ ہے۔ یہ جسم میں چربی جمع کرنے کے علاوہ ہارمونیائی تبدیلوں کا بھی باعث بنتا ہے۔ حیض کے دوران اس سلسلے میں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ غسل یا صفائی کے لئے بھی نیم گرم پانی کا استعمال ہی بہتر رہتا ہے جس سے درد کی شدت میں کمی آتی ہے ۔

painful menstruation, how to ease period pain, period pain, dysmenorrhea, menstrual cramps, cramping pain in lower abdomen, haiz k dard ka ilaj, female health, health, shifa news

Vinkmag ad

Read Previous

دمے کا دَم دار مقابلہ

Read Next

غلط مفروضوں کی تصحیح

Leave a Reply

Most Popular