Vinkmag ad

صوفہ کیسے خریدیں

صوفہ کیسے خریدیں

صوفہ گھر کی ضرورت،خوبصورتی میں اضافے کا ذریعہ اور مستقبل کی سرمایہ کاری ہے۔ اس کی خریداری ضروری معلومات اور اپنی ضرورت سے آگاہی کے بغیر گھاٹے کا سودا ہوگی۔ اس سلسلے میں مندرجہ ذیل نکات مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

ڈھانچہ

٭صوفے کا فریم  مضبوط اور فرش پر برابر بیٹھا ہوا ہو۔ چرمراہٹی فریم کا مطلب ہے کہ صو فہ مضبوط اور دیر پا نہیں اور وہ غیر آرام دہ ہونے کے علاوہ کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔

٭صوفے کا ڈھانچہ اور تمام کونے اچھی طرح بھرے ہوئے ہونے چاہئیں۔ اس کو جانچنے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے ہاتھوں کومضبوطی سے اس پر پھیریں۔ اگر ہاتھ ملائم انداز میں نہ پھرے اور سطح ہموار معلوم نہ ہو تو وہ پائیدار نہیں ہے۔ اس سے یہ بھی اندازہ ہوگا کہ صوفے کو ڈھانپنے کے لئے جو کپڑا استعمال کیا گیا ہے ‘وہ معیاری نہیں ہے۔

٭صوفے کے ڈھانچے میں لوہے کے پرزے نوکیلے کناروں کے بغیر اور ہموار ہوں۔ مزید برآں حرکت کرنے والے تمام پرزے کپڑے سے پاک ہوں تاکہ صوفے کو حرکت دیتے وقت کپڑے کے پھٹنے کا امکان کم سے کم ہو۔

٭بیٹھنے والی گدیاں آرام دہ اور صوفے کے ڈھانچے میں مکمل طور پر پیوند بھی کی گئی ہوں۔ وہ گدی جو بیٹھنے پر دب جائے اور بعد میں اپنی اصلی حالت پر واپس نہ آئے‘ جلدی بد نما ہوجاتی ہے اور آرام دہ بھی نہیں رہتی۔

٭قد آور لوگ اپنے لئے گہرے صوفے کا انتخاب کریں۔

٭صوفے کے ہاتھ مضبوط اور بے حرکت ہونے چاہئیں۔ اسی طرح بھرائی ہاتھ کی شکل میں اور مکمل ہونی چاہئے۔

کپڑا اور سلائی

٭اگرصوفے پر بٹن لگے ہوں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ مضبوطی سے ٹانکے گئے ہوں۔

٭ صوفے کے کپڑے میں دھاریاں یا پیٹرن دیکھنے میں یکساں اور ہم آہنگ ہونے چاہئیں۔ خصوصاً جوڑ نہایت نفاست اور برابری سے بٹھائے اور ملائے گئے ہوں تاکہ ناہمواری پیدا نہ ہو ۔ جوڑوں سے صوفے کی نفاست کا اندازہ ہوتا ہے۔

٭ سلائی کئے ہوئے صوفے کا غلاف ہر طرف سے برابر اور یکساں دکھائی دینا چاہئے۔ بل اور سلوٹوں کی موجودگی یہ ظاہر کرے گی کہ غلاف کی سلائی صحیح نہیں کی گئی۔

صوفہ یا گھر کی کوئی بھی چیز جلدبازی میں ہرگز نہ خریدیں۔ انہیں خریدنے سے پہلے تسلی کرلیں کیونکہ گھر کی اشیاء کے ساتھ ہمارے جذبات اور یادیں جڑی ہوتی ہیں ۔ جب وہ خراب ہوں یا ہماری امیدوں اور ضرورت کے مطابق نہ ہوں تو صرف پیسے کا ضیاع نہیں ہوتا بلکہ امیدوں پر پانی بھی پھر جاتا ہے۔

sofa, how to buy it, tips to select good sofa, fabric, cushions

Vinkmag ad

Read Previous

آلو پف

Read Next

کچن تھرما میٹر

Leave a Reply

Most Popular