آلو پف
اجزاء
آلو 1/2کلوگرام
میدہ 3کھانے کے چمچ
انڈے 2عدد
بریڈ کرمبز 6کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
ترکیب
٭آلو ؤں کو دھو کر چھیل لیں۔
٭اس کے بعد انہیں باریک کتر لیں۔
٭اب اس میں نمک،انڈے،کالی مرچ اور ڈبل روٹی کا چورا شامل کرکے اچھی طرح سے پیس لیں۔
٭کڑاہی میں آئل ڈال کر گرم کریں۔
٭اس میں پسا ہوا آمیزہ تھوڑا تھوڑا ڈال کر تل لیں۔
٭دونوں طرف سے گولڈن ہوجانے پر انہیں نکال لیں۔
٭آخر میں ہری چٹنی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔
غذائیت پہچانئے
آلو اس ڈش کا بنیادی جزو ہے جس میں پوٹاشیم،سوڈیم،وٹامن بی،وٹامن سی اور فائبرپایا جاتا ہے۔ پوٹاشیم بلڈپریشر کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پٹھوں کو فعال رکھنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ یہ ڈش یوں تو ہر عمر کے افراد کے لئے یکساں مفید ہے لیکن اس میں فاسفورس اور سیرشدہ چکنائیاں بھی شامل ہیں لہٰذاجو لوگ ذیابیطس،گردے یا کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار ہوں ، وہ اس سے اجتناب کریں یا اسے فرائی کرنے کی بجائے بیک کر کے کھائیں۔
potato puffs, recipe, ingredients, directions, nutritional value
