Vinkmag ad

کچن تھرما میٹر

کچن تھرما میٹر

کچن میں مختلف مقاصد کے لئے کئی قسم کے تھرمامیٹر استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان میں سے کچھ درج یل ہیں۔

فوڈ تھرما میٹر

کھانا اس مخصوص درجہ حرارت پر پکنا چاہئے جس پر اس میں موجود نقصان دہ بیکٹیریاختم ہوجائیں ۔ جس طرح کھانے کو کم پکانا نقصان دہ ہے‘ اسی طرح زیادہ پکانے سے بھی اس کا ذائقہ اور غذائیت متاثر ہوتی ہے۔ کھانے کی رنگت یا ہیئت سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کس درجہ حرارت پر تیار ہوا ہے۔ اس کے لئے فوڈ تھرمامیٹر کا استعمال ہوتا ہے۔ اس کا سلاخ نما سرا کھانے کی موٹی ترین سطح میں ڈال دیا جاتا اور اس پر موجود تھرما میٹر پر درجہ حرارت ظاہر ہونے لگتا ہے۔

فریج تھرمامیٹر

 ڈیجیٹل تھرما میٹر کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا ایک سرا تار نما ہوتا ہے جسے فریج کے اندر نصب کر دیا جاتا ہے ۔اس کادوسرا سرا  مقناطیس کی مدد سے فریج کے باہر لگا دیا جاتا ہے ۔ جدید تھرمامیٹر میں الارم بھی ہوتا ہے۔ فریج یا فریزر کا درجہ حرارت جب ایک خاص حد سے آگے یا پیچھے ہوتا ہے تو الارم بجنے لگتا ہے ۔ اس تھرمامیٹر سے کولنگ پر باآسانی نظر رکھی جا سکتی ہے۔

اوون تھرمامیٹر

اچھی ریسیپی کو بہترین طور پر تیار کرنے میں اوون کا درجہ حرارت خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ کثرت استعمال کے سبب اوون پر سیٹ کردہ حرارت پر یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ مزیدبرآں اوون کے سائز اور ماڈل کے مطابق اس کے اندر ہر جگہ حرارت یکساں نہیں ہوتی۔ اس لئے جہاں کھانا بنایا جا رہا ہو‘ وہاں اوون تھرما میٹر رکھ دیا جاتاہے۔ آج کل ملنے والے تھرمامیٹر اوون میں لٹکائے بھی جا سکتے ہیں۔

kitchen gadgets, thermometers, oven, food, fridge

Vinkmag ad

Read Previous

صوفہ کیسے خریدیں

Read Next

 زعفرانی چائے

Leave a Reply

Most Popular