خواتین میں ہارٹ اٹیک کی علامات

مردوں اور خواتین کے دل کی ساخت ایک جیسی ہوتی ہے۔ تاہم عموماً جس اوسط عمر میں مردوں کو ہارٹ اٹیک ہوتا ہے، خواتین کو اس سے تقریباً 10 سے 15 سال بعد ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے۔ خواتین میں ہارٹ اٹیک کی علامات مردوں سے تھوڑی سی مختلف ہوتی ہیں۔ بعض اوقات انہیں سمجھنے میں غلطی ہو سکتی ہے۔

ہارٹ اٹیک کی علامات

٭اکثر خواتین کو دل کے دورے کی صورت میں سینے اور بازو میں درد یا سانس لینے میں دشواری کا احساس نہیں ہوتا۔ یہ علامات بالعموم مردوں میں دیکھنے کو ملتی ہیں۔

٭خواتین کو متلی، بدہضمی اور تھکان کا احساس ہوتا ہے۔

٭انہیں سینے میں دباؤ محسوس ہوتا ہے۔

٭انہیں زیادہ پسینہ آنے اور جبڑے میں درد کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔

خون میں کولیسٹرول بڑھنے سے دل کو نقصان پہنچتا ہے۔ بہت سی غذائیں کولیسٹرول بڑھانے کا باعث بن سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ غیر صحت بخش عادات بھی ہارٹ اٹیک کے امکانات میں اضافہ کرتی ہیں۔ ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کے لئے کچھ ہدایات پر عمل کرنے سے نہ صرف اس کے امکانات کم ہوتے ہیں بلکہ ہم بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں۔

symptoms of heart attack in women, heart attack in women, khawateen mai dil k doray ki alamaat, dil ka dora, signs of heart attack in females

Vinkmag ad

Read Previous

The Onset of Psychosis within Adolescents

Read Next

ہیپاٹائٹس سی

Leave a Reply

Most Popular