Vinkmag ad

ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کے لئے ہدایات

دل کی بیماری اسے خون پہنچانے والی شریانوں کی دیواروں پر چکنائی جمع ہونے سے ہوتی ہے۔ چکنائی کے اجزاء کولیسٹرول اور دیگر فاسد مادوں سے مل کر بنتے ہیں۔ ان کا جمنا شریانوں کی تنگی کا باعث بنتا ہے۔ اس سے دل کی طرف خون کی سپلائی میں جزوی رکاوٹ یا مکمل تعطل پیدا ہو جاتا ہے۔ دل کے دورے یا ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کے لئے نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

ہارٹ اٹیک، بچاؤ کی ہدایات

٭خون میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے سے دل کو نقصان پہنچتا ہے۔ بہت سی غذائیں مثلاً سرخ گوشت اور مونگ پھلی وغیرہ میں بظاہر چکنائی نظر نہیں آتی مگر یہ کولیسٹرول بڑھاتی ہیں۔ ان غذاؤں سے پرہیز کریں۔

٭اسی طرح سیرشدہ چکنائی والی چیزوں مثلاً چکنائی والے گوشت، مکھن، گھی، چربی، کریم، پنیر، پیزا، بسکٹ وغیرہ سے پرہیز کریں۔

٭غیر سیرشدہ چکنائی والی غذا کھائیں۔ مثلاً کم تیل میں فرائی کی گئی مچھلی، گری دار میوے، سورج مکھی، سرسوں یا زیتون کا تیل وغیرہ۔

٭بلڈپریشر کی سطح کو نارمل رکھیں کیونکہ ہائی بلڈپریشر شریانوں کو کمزور کرتا ہے جس کے باعث دل پر بوجھ پڑتا ہے۔

٭نمک کا استعمال کم اور سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

٭تمباکو نوشی مکمل طور پر ترک کریں۔

٭وزن کو قابو میں رکھنے کے لئے جسمانی طور پر چاق چوبند رہنے کی عادت ڈالیں۔ موٹاپے سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

٭روزانہ 40منٹ ورزش یا کم سے کم ایک منٹ میں 150قدم پیدل چلنا صحت کے لئے ضروری ہے۔ دوسری صورت میں ہفتے میں پانچ دن ورزش کر کے اس بیماری کے امکانات کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔

٭سینے، گردن اور بازو میں درد یا کمزوری محسوس ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

٭ذیابیطس کے مریض شوگر کو کنٹرول میں رکھیں۔خون میں شوگر کی سطح بلند ہوتے ہی چکنائی بھی پیدا ہو جاتی ہے۔

٭دل کے لیے تناؤ، فکر اور ذہنی پریشانیاں خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔ ان سے بچنے کی کوشش کریں۔

ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کے لئے ہدایات معمولی مگر اہم ہیں۔ انہیں نظر انداز نہ کریں۔ ان پر عمل کرنے سے بڑے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔

Tips to prevent heart attack, heart attack prevention, ways to reduces the risk of heart attack, heart attack say bachao k liye tips, dil k doray say kaisay bachein

Vinkmag ad

Read Previous

کیلشیم مضبوط ہڈیوں کا ضامن

Read Next

گملوں کی سبزیاں اور ان کی افادیت

Leave a Reply

Most Popular