گملوں کی سبزیاں اور ان کی افادیت

سبزیاں یوں تو ہمیں ہرموسم میں کھانی چاہئیں لیکن گرمیوں میں ان کا استعمال بڑھا دینا چاہئے۔ یہ کم وقت میں ہضم ہوجاتی ہیں اورپانی سے بھرپورہوتی ہیں۔ مزید برآں یہ جسم میں اضافی چربی کو ختم کرنے میں بھی اہم کردارادا کرتی ہیں۔ بازارمیں تازہ سبزیاں مشکل سے ہی ملتی ہیں اور اگرمل بھی جائیں توانہیں اگانے کے لئے کیمیکلز کے محفوظ حد سے زیادہ استعمال اورانہیں دئیے گئے آلودہ پانی کی وجہ سے ان کی طبی افادیت کم ہوجاتی ہے۔ اس کا بہترین حل گھروں میں صاف ستھری اورکھانے کے لئے محفوظ سبزیاں اگانا ہے۔ گھرکی کچھ سبزیوں کے فوائد یہ ہیں

٭کھیرا سلاد میں عام استعمال ہونے والی سبزی ہے جوسوڈیم سے مالا مال ہے ۔ یہ خون کے درجہ حرارت کومعمول پررکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ جوڑوں کی لچک کے لئے بھی مفید ہے۔

٭سلاد کے پتوں میں کلوروفل پایا جاتا ہے جسے ہم’’پودوں کا خون‘‘ بھی کہہ سکتے ہیں۔ وہ افراد جو جسم کی بدبو دورکرنے کے لئے ادویات کا استعمال کرتے ہیں‘سلاد کے استعمال سے اس کا سدباب کرسکتے ہیں۔

٭ٹماٹرمیں وافرمقدارمیں تانبا،وٹامن اے،کے اورسی پایا جایا جاتا ہے۔ یہ تمام اجزاء ہڈیوں کو مضبوط رکھنے،آنکھوں کی بینائی کو برقرار رکھنے اورگرمیوں کی چلچلاتی دھوپ میں جلد کو پرکشش اورتارو تازہ رکھنے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

٭بھنڈی کا شماربغیر نشاشتے والی غذا میں ہوتا ہے کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار بہت ہی کم ہوتی ہے۔اسے کھانے سے خون میں شوگر کی مقدارمیں اضافہ نہیں ہوتا ‘اس لئے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے۔

health benefits of vegetables, cucumber, salad, tomatoes

Vinkmag ad

Read Previous

ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کے لئے ہدایات

Read Next

گرمیوں میں منہ کی صحت

Leave a Reply

Most Popular