Vinkmag ad

کیلشیم مضبوط ہڈیوں کا ضامن

کیلشیم مضبوط ہڈیوں کا ضامن

اگر یہ کہا جائے کہ انسانی جسم میں ہڈیاں کیلشیم کے بینک کا کام انجام دیتی ہیں تو بے جا نہ ہوگا۔ کیلشیم نہ صرف ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے ضروری ہے بلکہ خون کے جمنے میں بھی اہم کردارادا کرتا ہے۔

کمی کے نقصانات

٭بڑی عمرمیں لوگوں کی ہڈیاں بھربھری اورکمزورہوجاتی ہیں۔ اس کی وجہ سے معمولی سی چوٹ یا دباؤ بھی فریکچر کا باعث بن سکتا ہے۔

٭بعض بچوں کی ہڈیاں ٹیڑھی ہوتی ہیں ۔اس کی بڑی وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہے جو کیلشیم کی کمی کا بھی باعث بنتی ہے۔

٭کیلشیم کی کمی ہڈیوں کے علاوہ انسانی جسم کے عضلات ‘جلد‘ناخن اوردانتوں کو بھی متاثرکرتی ہے۔

٭کیلشیم کی کمی جلدی سوزش کا بھی باعث بن سکتی ہے ۔ میڈیسن میں اسے ڈرماٹائٹس کہا جاتا ہے۔

حصول کے ذرائع

٭عام طورپرایک گلاس دودھ‘ دہی کا ایک کپ‘ ایک اونس پنیراورآئس کریم کا ایک کپ کیلشیم کی روزانہ مطلوبہ مقدارفراہم کرنے کے لئے کافی ہیں۔

٭ایک گلاس تازہ مالٹے کا جوس100ملی گرام کیلشیم فراہم کرتا ہے۔

٭خشک میوہ جات‘ پالک‘ بندگوبھی اورشلجم میں بھی کیلشیم وافرمقدارمیں موجود ہوتا ہے۔

importance of calcium, calcium deficiency, sources of calcium

Vinkmag ad

Read Previous

کتا وفاداراور بہترین دوست

Read Next

ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کے لئے ہدایات

Leave a Reply

Most Popular