سن الرجی (Sun Allergy) ایسی کیفیت ہے جس میں سورج کی روشنی یا الٹرا وائلٹ (UV) شعاعوں کے دیگر زرائع سے سامنا ہونے کے بعد جلد پر خارش والے ریشیز بن جاتے ہیں۔ معمولی نوعیت کی الرجی بعض اوقات خود ٹھیک ہو جاتی ہے، جبکہ شدید صورتوں میں علاج اور دھوپ سے بچاؤ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
علامات
سن الرجی کی یہ علامات ہو سکتی ہیں:
٭ جلد پر خارش یا چبھن
٭ چھوٹے دانے جو ابھرے ہوئے دھبوں میں تبدیل ہوسکتے ہیں
٭ متعلقہ حصے کا سرخ ہو جانا
٭ چھالے یا چھپاکی بننا
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں
اگر دھوپ میں جانے کے بعد جلد پر غیر معمولی علامات ظاہر ہوں تو ڈاکٹر کو دکھائیں۔ علامات شدید ہوں یا لمبے عرصے تک برقرار رہیں تو ڈرماٹولوجسٹ سے رجوع کرنا ضروری ہے۔
وجوہات
اس کی درست وجہ ہمیشہ معلوم نہیں ہوتی، تاہم یہ مسئلہ مدافعتی نظام کے غیر معمولی ردعمل کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ بعض ادویات اور کیمیکلز بھی جلد کی حساسیت بڑھا دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ موروثی عوامل بھی اس میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
خطرے کے عوامل
یہ عوامل سن الرجی کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں:
٭ پرفیومز یا سن سکرین میں استعمال ہونے والے کیمیکلز
٭ کچھ مخصوص ادویات کا استعمال
٭ جلد کی بعض بیماریاں مثلاً ڈرماٹائٹس
٭ فیملی ہسٹری
تشخیص
اس کی تشخیص کے لیے ڈاکٹر جلد کا معائنہ کرتا ہے۔ مزید جانچ کے لیے الٹرا وائلٹ (UV) لائٹ ٹیسٹنگ، فوٹو پیچ ٹیسٹنگ، بلڈ ٹیسٹ اور جلد کی بائیوپسی کی جاتی ہے۔
علاج
علاج کا انتخاب سن الرجی کی قسم جگہ اور علامات کے مطابق کیا جاتا ہے۔ علامات معمولی نوعیت کے ہوں تو کچھ دن دھوپ سے بچاؤ سے بھی مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپشنز استعمال ہوسکتے ہیں۔
٭ جلد پر لگانے والی یا کھانے والی ادویات
٭ فوٹو تھیراپی
بچاؤ
سن الرجی سے بچاؤ کے لیے یہ اقدامات مددگار ہو سکتے ہیں:
٭ صبح 10 سے شام 4 بجے تک دھوپ میں زیادہ وقت نہ گزاریں
٭ اچانک زیادہ دیر دھوپ میں رہنے سے گریز کریں
٭ دھوپ سے بچنے کے لیے سن گلاسز، لمبی آستینوں والے کپڑے اور ٹوپیاں پہنیں
٭ کم از کم SPF 30 والی سن اسکرین باقاعدگی سے استعمال کریں
٭ کم از کم ہر دو گھنٹے بعد دوبارہ لگائیں
٭ الرجی کا سبب بننے والے عوامل کا پتہ ہو تو ان سے دور رہیں
٭ گاڑی کے شیشیں پر دھوپ سے بچنے والی ٹینٹ لگائیں
Frequently Asked Questions (FAQs)
سورج کی الرجی کیا ہے؟
یہ ایسی کیفیت ہے جس میں دھوپ یا UV شعاعوں دیگر زرائع سے سامنا ہونے کے بعد جلد پر دانے یا ریش بن جاتے ہیں اور ان میں خارش ہوتی ہے۔
کیا سورج کی الرجی موروثی ہو سکتی ہے؟
جی ہاں۔
سورج کی الرجی کی علامات کتنی دیر میں ظاہر ہوتی ہیں؟
علامات چند منٹوں سے چند گھنٹوں کے اندر ظاہر ہو سکتی ہیں۔
کیا سن سکرین سورج کی الرجی سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے؟
جی ہاں۔
نوٹ: یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ جلد سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں مستند معالج سے مشورہ کریں۔
ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں ⬇️
https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=dermatologist