Vinkmag ad

کلر بلائنڈ افراد کے لئے کچھ ٹِپس

کلربلائنڈ افراد کے لئے کچھ ٹِپس

رنگوں کے نابینا پن کے شکارافراد کو عموماً سرخ رنگ کے عکس دھندلے اورغیر واضح نظرآتے ہیں۔ اس کے برعکس دوسری قسم کے   شکار افراد کو سبز، نارنجی، ہلکے سرخ اوربھورے رنگوں کے عکس تقریباً ایک جیسے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کی ایک قسم ایسی بھی ہے جس میں تمام رنگ سفید اورسیاہ نظر آتے ہیں۔ ان ہدایات پرعمل کرنے سے یہ افراد اپنی مشکل پرقابو پا سکتے ہیں:

٭ گھرپرموجود رنگین چیزوں پر لیبل لگائیں۔ اس سے ان کی شناخت آسان ہو سکتی ہے۔

٭رنگین چیزوں کو رنگ کے بجائے ان کی ترتیب سے یاد رکھنے کی کوشش کریں ۔

٭کمرے میں چیزوں کو ترتیب اوررنگ ایسے دیں جن سے وہ مزید واضح نظر آئیں۔ مثال کے طور پر دیواروں کا رنگ ہلکا اور کمرے میں موجود فرنیچر کا رنگ گہرا رکھیں۔ ایسا کرنے سے روشنی میں کمرے میں موجود اشیاء مزید واضح نظر آئیں گی اورگرنے کا خطرہ کم سے کم ہوگا۔

٭موبائل فونز یا کمپیوٹر میں ایسی ایپس موجو دہیں جن سے رنگوں کی شناخت میں مدد مل سکتی ہے۔ ان میں ایسی مشقیں اورگیمزبھی ہیں جن سے رنگوں میں فرق کی صلاحیت بہتر بنائی جا سکتی ہے۔

٭پیشہ ورانہ مدد لیں تاکہ مختلف رنگوں میں فرق اور ان کی شناخت کی قدرتی صلاحیت کو بہتر بنایا جاسکے۔

color blindness, Some tips for color blind individuals

Vinkmag ad

Read Previous

کیا چھپکلیاں زہریلی ہوتی ہیں؟

Read Next

دانتوں کی 10عام بیماریاں

Leave a Reply

Most Popular