ماہرین کے مطابق رات کے وقت روشنی میں سونا یا ٹی وی آن رکھنا صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ یہ بات تقریباً 90 ہزار برطانوی افراد کے ڈیٹا پر ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ روشنی میں سونے والوں میں ہارٹ فیلئر کا خطرہ 56 فیصد زیادہ پایا گیا۔ ہارٹ اٹیک کا خطرہ 47 فیصد زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ کورونری شریانوں کی بیماری اور فالج کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ رات کے وقت روشنی میں سونے کے اثرات خواتین میں زیادہ شدید ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کیلئے مکمل اندھیرا ضروری نہیں، تاہم غیر ضروری روشنی سے پرہیز مفید ہے۔ ان کے مطابق روشنی میں سونا ترک کرنا دل کی صحت کیلئے ایک سادہ اور محفوظ حفاظتی قدم ہے۔
Tags: روشنی میں سونا