Vinkmag ad

طرز زندگی میں معمولی تبدیلیاں عمر بڑھانے میں مؤثر، تحقیق

Elderly man exercising outdoors, performing light stretches and walking to maintain health and mobility

ماہرین کے مطابق طرز زندگی میں چند چھوٹی تبدیلیاں بھی عمر بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ یہ بات سڈنی یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ تحقیق میں 59,000 سے زائد بزرگ افراد شامل تھے۔ انہوں نے نیند اور جسمانی سرگرمی کی مانیٹرنگ کیلئے مقررہ مدت تک کلائی پر مخصوص ڈیوائس پہنی۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ غیر صحت مندانہ عادات رکھنے والے افراد بھی کچھ معمولی اقدامات سے عمر میں تقریباً ایک سال کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ ان میں پہلا قدم موجودہ نیند میں روزانہ پانچ منٹ کا اضافہ ہے۔ ورزش کے موجودہ دورانیے میں روزانہ دو منٹ کا اضافہ، اور سبزیوں یا مکمل اناج کا زیادہ استعمال بھی اس میں شامل ہے۔ اگر تینوں اقدامات ایک ساتھ کئے جائیں  تو مزید چار صحت مند سال حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ طرز زندگی میں چھوٹی تبدیلیوں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ مستقل مزاجی کے ساتھ عمل کرنے سے یہ وقت کے ساتھ نمایاں فوائد دیتی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

Alpha-gal Syndrome: The Meat Allergy Triggered by Tick Bites

Read Next

رات کے وقت روشنی میں سونا دل کی صحت کیلئے خطرناک

Leave a Reply

Most Popular