Vinkmag ad

ڈپریشن صرف دماغ نہیں، پورے جسم کو متاثر کرتا ہے، ماہرین

A stressed man holding his head, showing signs of depression, mental stress, and emotional exhaustion.

ڈپریشن کو اکثر صرف ذہنی مسئلہ سمجھا جاتا ہے جو درست نہیں۔ ماہرین نفسیات کے مطابق یہ ایک سنجیدہ اور تسلیم شدہ طبی بیماری ہے جو دماغ اور جسم دونوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس کا تعلق صرف موڈ کی خرابی سے نہیں، بلکہ کئی جسمانی علامات بھی پیدا کرتی ہے۔ ان میں تھکن، نیند میں خلل، بھوک میں تبدیلی اور توجہ کی کمی شامل ہیں۔

ماہرین نفسیات کے مطابق ڈپریشن میں دماغی کیمیکلز کا توازن متاثر ہو جاتا ہے۔ خوشی سے متعلق ہارمونز کی کمی مزاج اور جذبات پر منفی اثر ڈالتی ہے۔ اس دوران دماغ کے کچھ حصوں کی کارکردگی بھی بدل جاتی ہے۔ صدمہ، مسلسل دباؤ اور منفی سوچ ڈپریشن کو بڑھا سکتے ہیں۔ تنہائی، سماجی مسائل اور خاندانی مشکلات بھی اسے شدید بنا دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ڈپریشن کا بروقت علاج اور اس سلسلے میں پیشہ ورانہ مدد حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

رات کے وقت روشنی میں سونا دل کی صحت کیلئے خطرناک

Read Next

وباؤں سے نپٹنے کیلئے 67 ون ہیلتھ ماہرین کی ٹریننگ مکمل

Leave a Reply

Most Popular