ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) کے تحت 67 ون ہیلتھ ماہرین کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہے۔ ٹریننگ کا مقصد وباؤں سے نپٹنے اور بیماریوں کے خطرات کم کرنے کیلئے ماہرین کی تیاری ہے۔ پہلے مرحلے میں 35 ماہرین کامیابی سے تربیت مکمل کر چکے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 32 ماہرین کو تربیت دی گئی۔ ان میں میڈیکل افسران، ہسپتالوں کے نمائندے، سینیٹری انسپکٹرز اور فرنٹ لائن ریسپانڈرز شامل ہیں۔
دو روزہ ورکشاپ میں ون ہیلتھ ماہرین نے انفیکشن کنٹرول، بیماریوں کی مانیٹرنگ اور ہنگامی رسپانس کی عملی تربیت حاصل کی۔ انہیں انسانی اور حیوانی صحت کے شعبوں میں ڈیٹا شیئرنگ اور فوری کارروائی کے جدید طریقے بھی سکھائے گئے۔