Vinkmag ad

اسلام آباد میں ایچ آئی وی کیسز میں تشویشناک اضافہ

A representative image of rising HIV cases in the Islamabad

وفاقی دارالحکومت اور اس کے نواحی علاقوں میں جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران تقریباً 300 نئے ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس اضافے کے بعد سال کے آخر تک رجسٹرڈ کیسز کی تعداد تقریباً 4,800 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی کے ساتھ 4,756 افراد رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں 3,432 بالغ مرد، 805 بالغ خواتین، 422 خواجہ سرا، 67 لڑکے اور 30 لڑکیاں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق نئے ایچ آئی وی کیسز میں تقریباً 60 فیصد نوجوان شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق اسلام آباد میں یہ کیسز سب سے زیادہ ہم جنس پرست مردوں میں پھیل رہے ہیں۔ اس کے بعد غیر محفوظ طبی عمل، سرنج کا دوبارہ استعمال اور غیر رجسٹرڈ کلینکس شامل ہیں۔ منشیات کے استعمال سے جڑے خطرناک جنسی رویے بھی اس پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

وباؤں سے نپٹنے کیلئے 67 ون ہیلتھ ماہرین کی ٹریننگ مکمل

Read Next

Developmental milestones: What to expect at every age

Leave a Reply

Most Popular