سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں دو روزہ کلچرل فیملی فیسٹیول منعقد ہوا۔ اس میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال سمیت نگہداشت صحت کے دیگر اداروں نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں حاضرین نے شفا انٹرنیشنل کے سٹال میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔
شفا انٹرنیشنل کے مطابق اس سرگرمی کا مقصد میڈیکل ٹوارزم کو فروغ دینا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہیں ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہسپتال تک تمام خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ اگر ضرورت ہو تو ان کیلئے ”ای شفا” کے ذریعے ہوم ہیلتھ سروسز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
فیسٹیول کے دوران شفا انٹرنیشنل نے جدید سہولیات سے مزین ایمبولینس سروس بھی متعارف کرائی۔ لوگوں نے اس موقع پر فری رجسٹریشن کروائی اور اس سہولت کی تعریف کی۔
Tags: شفا انٹڑنیشنل فیسٹیول