Vinkmag ad

پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف

Building of Pakistan Engineering Council showcasing offices and modern infrastructure for climate-resilient projects

پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) نے ملک میں جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کروا دیا ہے۔ نیا سٹرکچرل ہیلتھ اسیسمنٹ (ایس ایچ اے) سسٹم موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ پبلک انفراسٹرکچر کی مضبوطی میں بھی مدد دے گا۔

ماہرین کے مطابق سسٹم  انجینئروں کو سکولوں، ہسپتالوں اور دیگر اہم انفراسٹرکچرز کی جانچ میں معاونت فراہم کرے گا۔ وہ انفراسٹرکچر خاص طور پر محفوظ رہیں گے جو قدرتی آفات اور موسمیاتی چیلنجز سے متاثر ہونے کے زیادہ امکانات رکھتے ہیں۔ ایس ایچ اے ڈیٹا پر مبنی فیصلے کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

سٹرکچرل ہیلتھ اسیسمنٹ کے قومی سطح پر نفاذ کے لیے پی ای سی، این ڈی آر ایم ایف اور کے این کے جاپان–پاکستان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ منصوبے کی فنڈنگ جرمن وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی نے کی ہے۔ اسے جی آئی زی جی ایم بی ایچ کی معاونت بھی حاصل ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اسلام آباد میں کلچرل فیملی فیسٹیول، شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی بھرپور شرکت

Read Next

دو ماہ کے بچوں کی دیکھنے کی صلاحیت توقع سے زیادہ، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular