Vinkmag ad

سخت جلد اور شیو

سخت جلد اورشیو

میری عمر40 سال ہے۔ روزانہ شیو کرنے کے باعث میری جلد سخت ہوچکی ہے۔ میں دفتر میں کام کرتا ہوں اور ملازمت کی نوعیت کے پیش نظر شیو کرنے میں ناغہ نہیں کرسکتا۔ کیا کوئی طریقہ ہے جس کی مدد سے میں اپنی جلد نرم اورملائم رکھ سکوں؟(شہیر آصف)

آپ کی طرح بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ شیو کرنے سے چہرے کی جلد یا بال سخت ہو جاتے ہیں۔ تاہم اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ داڑھی کے بال دیگر بالوں کی نسبت ذرا سخت ہوتے ہیں لہٰذا شیو کرنے کے بعد جب نئے بال اگتے ہیں تو وہ نوکیلے محسوس ہوتے ہیں۔ اگر بالوں کو شیو کرنے کی بجائے ویکس کیا جائے تو نئے آنے والے بال نوکیلے محسوس نہیں ہوں گے۔ مزیدبرآں جلد بھی سخت نہیں ہوگی کیونکہ یہ جلد کے نیچے سے صاف ہو جاتے ہیں۔ میں چہرے کی ویکسنگ کا مشورہ نہیں دوں گا‘ اس لئے کہ یہ نہ صرف تکلیف دہ ہے بلکہ اس سے جلد کونقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

مردوں کی بہت کم تعداد داڑھی اورچھاتی کے بال ویکس کرتی ہے لہٰذا ان (ویکس کرنے والوں)کی جلد سخت نہیں ہوتی۔ دوسری بات یہ ہے کہ نرمی یا سختی صرف محسوس کی جا سکتی ہے‘اس کی مقداریا تعداد کو ماپا نہیں جا سکتا۔ جن مردوں کے بال قدرے موٹے ہوتے ہیں ، شیونگ کے بعد انہیں اپنی جلد زیادہ سخت لگتی ہے۔

شیونگ کریم یا جیل

ایک اچھی شیونگ کریم یا جیل کے استعمال سے وقتی طورپرجلد نرم ہوسکتی ہے۔ آپ معیاری شیونگ بلیڈ کی مدد سے آہستہ آہستہ اورنرمی سے شیو کیا کریں۔ بالوں کی مخالف سمت میں شیو کرنے سے اجتناب کریں۔ بالوں کو نرم کرنے والی مصنوعات موجود نہیں‘تاہم معیاری موائسچرائزنگ کریم کے استعمال سے جلد ملائم ہوسکتی ہے۔

شیونگ جلد کے لیے نقصان دہ ہے اوراس سے کَٹ لگنے کا بھی امکان ہوتا ہے۔ اگرآپ حجام سے شیو کروارہے ہیں تو خون سے لگنے والی بیماریوں کے امکان کو مکمل طور پرنظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ویسے اگر آپ داڑھی رکھنا چاہیں تو یہ بہترین انتخاب ہے۔

shaving, dry and hard skin after due to shaving, soft skin tips, skin care

Vinkmag ad

Read Previous

ویجی ٹیبل آملیٹ

Read Next

کولیسٹرول پرکنٹرول

Leave a Reply

Most Popular