Vinkmag ad

سلاد 

سلاد

 لوگوں کی قابل ذکرتعداد سبزیوں کے مقابلے میں گوشت کھانا پسند کرتی ہے۔ بچوں میں اس طرح کی غیرصحت مندانہ عادت زیادہ ہیں جس کے باعث وہ جسم کو درکارکچھ اہم غذائی اجزاء سے محروم رہ جاتے ہیں۔ دوسری طرف کچھ افراد کو سبزیاں پسند توہوتی ہیں لیکن انہیں بہت زیادہ پکانے اوربھوننے کے باعث ان میں موجود اجزاء کی غذائی افادیت کم ہوجاتی ہے۔ اسی طرح انہیں زیادہ گھی یا تیل میں پکانا بھی درست نہیں۔

سلاد چونکہ کچی سبزیوں پرمشتمل ہوتا ہے لہٰذا ن کےغذائی اجزاء اصلی حالت میں برقرا رہتے ہیں جوصحت کے لئے زیادہ مفید ہیں۔ یہ مختلف چیزوں سے بنایا جا سکتا ہے لیکن عموماً گاجر، کھیرے، مولی، ٹماٹر اورسلاد کے پتوں پرمشتمل ہوتا ہے۔ اس میں اپنی پسند کے پھل بھی شامل کئے جاسکتے ہیں۔ اسے کھانوں کے درمیانی وقفے میں بھوک مٹانے کے علاوہ ناشتے میں بھی لیا جاسکتا ہے۔

سلاد کے فوائد

سبزیوں اور پھلوں سے تیارکردہ سلاد میں پروٹین، وٹامنزکی مختلف اقسام مثلاً اے، سی اور کے‘ فولیٹ اور پوٹاشیم کے علاوہ فائبرز (ریشوں) کی وافرمقدارہوتی ہے۔ سلاد کے چند فوائد یہ ہیں

٭اس میں سبزپتوں والی سبزیوں کی موجودگی کے باعث کلوروفل پایا جاتا ہے جسےآسان الفاظ میں ’پودوں کا خون‘ بھی کہہ سکتے ہیں۔ سلاد خون سے زہریلے مادوں اور ان کے باعث پیدا ہونے والی بو کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

٭قبض کا ایک بڑا سبب غذا میں پروسیسڈ خوراک کا زیادہ استعمال ہے۔ اس کا ایک حل اپنی غذا میں زرد سبزیاں اور پھل مثلاً پیٹھا‘ میٹھا، مالٹا اورچکوترا وغیرہ شامل کرناہے۔ یہ قبض کشا خصوصیت رکھتے ہیں۔ سلاد میں موجود ریشے خون میں کولیسٹرول کی سطح کو بھی معمول پررکھتے ہیں۔ ریشوں کی وجہ سے سلاد ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہے۔

٭سلاد میں موجود فلورین جراثیم کوختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے اپنی غذا میں مستقلاً شامل رکھنے والے افراد متعدی امراض کا کم شکارہوتے ہیں۔ یہ ہڈیوں اوردانتوں کو مضبوط کرنے میں بھی مفید ہے۔

٭سلاد کا ایک اہم جزوکھیرا خون کے درجہ حرارت کومعمول پر رکھتا اورجوڑوں کی لچک کو برقرار رکھتا ہے۔

٭سلاد سے پیٹ بھرجاتا ہے لیکن کیلوریززیادہ تعداد میں نہیں ملتیں۔ اس لئے یہ بے وقت کی بھوک مٹانے کا اچھا ذریعہ ہے۔ بہتریہ ہے کہ اسے کھانے سے پہلے کھایا جائے۔

salad, health benefits of salad

Vinkmag ad

Read Previous

گلے میں سوزش

Read Next

خالی پیٹ پانی‘ پیئیں یا نہیں؟

Leave a Reply

Most Popular