Vinkmag ad

گلے میں سوزش

گلے کی سوزش وہ کیفیت ہے جس میں مریض کے فیرنکس یعنی نرخرے میں سوزش ہوجاتی ہے۔ نتیجتاً مریض کے گلے میں درد ہوتا ہے۔

وائرس کے باعث ہونے والی گلے کی سوزش میں بالعموم ادویات کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ذیل میں بیان کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل اس سلسلے میں مفید ثابت ہوسکتا ہے:

٭اگرخوراک نگلنے میں مشکل ہو رہی ہو تو باآسانی نگلی جانے والی نرم غذائیں کھائیں۔

٭وافر مقدار میں پانی یا دیگر مشروبات استعمال کریں کیونکہ گلا خشک ہونے کے باعث بھی درد کر سکتا ہے۔

٭سردیوں میں ہیٹر کے باعث کمرے کی فضاء خشک ہو جاتی ہے۔ اس میں نمی برقرار رکھنے کے لئے ہیومیڈیفائر کا استعمال کریں۔

٭اگر بچہ ایک سال سے زیادہ عمرکا ہو تو اسے شہد دیں۔ یہ کھانسی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ بڑے بچوں کو نمک ملے نیم گرم پانی سے غرارے کروائیں۔

٭بند ناک گلے میں درد کا باعث بنتی ہے۔ نمکین محلول کے ساتھ ناک صاف کرنے سے گلا صاف ہوجاتا ہے۔

pharyngitis, sore throat, useful tips for sore throat, galay mai sozish, throat problems, how to deal with throat issues

Vinkmag ad

Read Previous

نکسیر سے متعلق مفروضے

Read Next

سلاد 

Leave a Reply

Most Popular