نکسیر سے متعلق مفروضے

نکسیر سے متعلق مفروضے

نکسیرسے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک بیماری ہے جوصرف گرمیوں میں ہوتی ہے مگریہ درست نہیں

 نکسیرکچھ بیماریوں یا کیفیات کی علامت ہے۔ یہ سال کے کسی بھی حصے میں جاری ہوسکتی ہے تاہم سخت گرمی، سردی اوربہارکے موسم میں یہ شکایت نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔ ان موسموں میں ناک کی اندرونی جھلی سوزش زدہ ہوجاتی ہے اور نکسیرکا موجب بنتی ہے۔

بعض افراد کے مطابق ناک سے بہنے والا خون درحقیقت دماغ سے آتا ہے۔ اسی طرح لوگوں کی قابل ذکرتعداد نکسیرکوروکنے کے لئے سرپرٹھنڈا پانی ڈالتی رہتی ہے مگریہ دونوں باتیں درست نہیں

 خون ناک سے ہی آتا ہے تاہم اگرسرکی ہڈی میں شدید چوٹ لگی ہو، تو یہ دماغ سے بھی آسکتا ہے۔ اس کے علاوہ نکسیر کا سبب ناک کی سوزش ہو توسر پر ٹھنڈا پانی ڈالنے سے خون رکنے کے بجائے زیادہ تیزی سےخارج ہوتا ہے۔ اس لئے سردیوں میں بالخصوص ایسا کرنے سے اجتناب کریں۔

Nosebleed myths, nosebleed and cold water, is epistaxis seasonal

Vinkmag ad

Read Previous

ناک سے خون نکلنا یا نکسیر پھوٹنا

Read Next

گلے میں سوزش

Leave a Reply

Most Popular