رکٹس (Rickets) ایک ایسی بیماری ہے جس میں بچوں کی ہڈیاں نرم اور کمزور ہو جاتی ہیں۔ یہ مسئلہ عموماً وٹامن ڈی یا کیلشیم کی شدید اور طویل کمی کی وجہ سے ہوتا ہے، تاہم بعض نایاب موروثی مسائل بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔ زیادہ تر صورتوں میں وٹامن ڈی یا کیلشیم کی کمی پوری کرنے سے یہ مسئلہ بہتر ہوجاتا ہے۔
علامات
بیماری کی پہچان ان علامات سے ہو سکتی ہے:
٭ بچے کی نشوونما میں تاخیر
٭ ریڑھ کی ہڈی، پیڑوں یا ٹانگوں میں درد، پٹھوں کی کمزوری
٭ شیر خوار بچوں میں پٹھوں کا اکڑ جانا یا سانس لینے میں غیر معمولی آواز آنا
٭ گھٹنوں کا اندر کی طرف مڑ جانا
٭ کلائیوں اور ٹخنوں کا موٹا ہونا
٭ سینے کی ہڈی کا ابھر جانا
وجوہات
یہ مسئلہ عموماً وٹامن ڈی یا کیلشیم کی کمی کے باعث ہوتا ہے۔ اس کی ممکنہ وجوہات یہ ہیں:
٭ دھوپ میں کم وقت گزارنا
٭ وٹامن ڈی یا کیلشیم سے بھرپور غذا کا کم استعمال
٭ جسم میں وٹامن ڈی کا جذب نہ ہونا
٭ بعض بیماریاں، مثلاً سیلیئک ڈیزیز، آنتوں کی سوزش یا گردوں کے مسائل
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟
اگر بچے کو ہڈیوں میں درد، پٹھوں میں کمزوری ہو یا ہڈیوں اور جوڑوں کی ساخت غیر معمولی ہو تو ڈاکٹر سے کو دکھائیں۔ اسی طرح اگر آپ کو لگے کہ بچے کو وٹامن ڈی مناسب مقدار میں نہیں مل رہا تو بھی مشورہ ضروری ہے۔
خطرے کے عوامل
یہ عوامل بچوں میں رکٹس کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں:
٭ سیاہ یا گہری رنگت
٭ ماں میں وٹامن ڈی کی کمی
٭ کم دھوپ والے علاقوں میں رہنا
٭ وقت سے پہلے پیدائش
٭ بعض ادویات کا استعمال
٭ صرف ماں کا دودھ پینا
پیچیدگیاں
اگر علاج نہ کیا جائے تو رکٹس نشوونما میں رکاوٹ، ہڈیوں اور دانتوں کی خرابی یا دوروں کا سبب بن سکتا ہے۔
تشخیص اور علاج
رکٹس کی تشخیص کے لیے ڈاکٹر بچے کھوپڑی، ٹانگوں، سینے ، کلائیوں اور ٹخنوں وغیرہ کا، اس کے علاوہ ایکسرے، خون اور پیشاب کے ٹیسٹ بھی کیے جا سکتے ہیں۔
اس کا علاج عموماً وٹامن ڈی اور کیلشیم سپلیمنٹس سے کیا جاتا ہے جبکہ بعض صورتوں میں دیگر ادویات اور سپلی مینٹس، بریسنگ یا سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
رکٹس سے بچاؤ
چند آسان اقدامات رکٹس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں:
٭ مناسب مقدار میں دھوپ لگوائیں
٭ بچوں میں براہ راست دھوپ سے بچنے کے لیت سن سکرین لگوائیں
٭ وٹامن ڈی سے بھر غذا استعمال کریں
٭ حمل کے دوران ڈاکٹر کے مشورے سے وٹامن ڈی سپلیمنٹس لیں
٭ شیر خوار بچوں کو روزانہ وٹامن ڈی سپلیمنٹ دیں
Frequently Asked Questions (FAQs)
رکٹس کیا ہے؟
یہ بچوں میں ہڈیوں کے نرم اور کمزور ہونے کی بیماری ہے۔
کیا رکٹس کا علاج ممکن ہے؟
جی ہاں، زیادہ تر بچوں میں وٹامن ڈی اور کیلشیم سپلیمنٹس کے ذریعے علاج کیا جا سکتا ہے۔
کیا رکٹس سے ہڈیوں کی مستقل خرابی ہو سکتی ہے؟
اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو ہڈیوں کی خرابی مستقل ہو سکتی ہے۔
نوٹ یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ کسی بھی طبی مسئلے یا چوٹ کی صورت میں مستند معالج سے مشورہ کریں۔
ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں ⬇️
https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=pediatrician