رعشہ اور ورزشیں

رعشہ (Parkinson’s Disease) ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض کے پٹھوں میں سختی پیدا ہو جاتی ہے۔ یہ بیماری درمیانی عمر (40برس کے بعد)کے مرد وں اور خواتین میں پائی جاتی ہے۔ یہ خواتین کی نسبت مردوں میں زیادہ عام ہے۔ پاکستان میں اس بیماری میںمبتلا افرادخاصی بڑی تعداد میںموجود ہیں اور ان کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔
اس کی علامات میںہاتھوں اور گردن میں کپکپاہٹ ،یادداشت میں کمزوری ،چلنے پھرنے میں دقت،سست روی ،بولنے اور نگلنے میں دقت ،تھکاوٹ ،نیند میںخلل ،چہرے کے پٹھوں کی سختی ،قبض،پسینے کا زیادہ آنا،جوڑوں میںسختی ،پٹھوں میں سختی ،لکھنے میں دقت اورجسم کا پیچھے کی طرف کھچائو شامل ہیں۔اس کے علاج میںدواؤں،غذا اورسرجری کے ساتھ ساتھ فزیوتھیراپی بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔درج ذیل ورزشوں سے اس میں بہتری لائی جا سکتی ہے :

ورزش 1
٭8انچ موٹائی کے میٹریس پر پیٹ کے بل اس طرح لیٹیں کہ بازو جسم کے ساتھ لگے ہوئے ہوں‘ ہتھیلیاں چھت کی طرف ہوں اور گردن ایک سائیڈ پر ہو۔
٭یہ حالت 15منٹ تک برقرار رکھیں۔

ورزش 2
٭ٹانگوں کو میٹریس سے اوپر کی طرف خود اٹھائیں یااس میں کسی کی مدد لے لیں ۔
٭5منٹ تک اس حالت میں رہیں۔
٭ ورزش تین مرتبہ دہرائیں۔

ورزش 3
٭کرسی میںبیٹھ کر گردن کو پیچھے کی طرف لے جائیں اور اسے اتنا کھینچیں کہ گردن کے سامنے کے پٹھوں میں کھچائو آجائے۔
٭اب ٹھوڑی کو باری باری دونوں کندھوں سے لگانے کی کوشش کریں۔
٭مندرجہ بالاہر پوزیشن کو تین منٹ تک ہولڈ کریں۔
٭یاد رکھیں کہ اس دوران گردن کو گھڑی وار (clock wise) یا مخالف گھڑی وار (anticlock wise)گھمانا خطرناک ہوسکتا ہے۔

ورزش4 (i)
٭کرسی یا صوفے پر بیٹھ کر بازوئوں کااس طرح گھیرا بنائیں کہ دونوں ہاتھ کہنیوں پر ہوں۔ اب کمر کو سیدھا رکھتے ہوئے تھوڑا سا(35 ڈگری کے زاویہ تک) آگے کی طرف جھکیں۔

ظہیرقادر‘ فزیکل تھیراپسٹ‘ شفا انٹرنیشنل ہسپتال
٭تین منٹ تک اسی پوزیشن میں رہیں ۔یہ ورزش تین مرتبہ دہرائیں۔

ورزش4 (ii)
٭کرسی پر بیٹھے رہیںاور واپس شروع والی پوزیشن (بازوئوں کا گھیرا بنا رہے )میں جاکر کمر کو باری باری دائیں بائیں گھمائیں۔
٭ہر پوزیشن میں تین منٹ تک ہولڈ کریں اوراسے تین مرتبہ دہرائیں۔

ورزش 5
٭کرسی پر بیٹھ جائیں۔اپنی ٹانگ سامنے سٹول پر رکھیں اور ہاتھوں سے گھٹنے کودومنٹ تک نیچے دبائیں۔
٭یہ ورزش دونوں ٹانگوں کے ساتھ تین مرتبہ دہرائیں۔

ورزش 6
٭دیوار کی طرف منہ کرکے کھڑ ے ہوجائیں اور ہاتھوں کو دیوار کے ساتھ اوپر کی طرف اٹھاتے جائیں یہاں تک کہ پورا جسم کھچ (stretch)جائے اورپاؤں کی ایڑیاںچارانچ تک زمین سے اُٹھ جائیں۔
٭اس پوزیشن میںدومنٹ تک ہولڈ کریںا ور تین مرتبہ اس ورزش کودہرائیں۔

ورزش 7
٭کلائیوں کوگھڑی وارانداز میںآہستگی سے پانچ مرتبہ گھمائیں۔
٭اب کلائیوں کومخالف گھڑی وار طرف آہستگی سے پانچ مرتبہ گھمائیں۔

ورزش 8
٭ہاتھوں میں آدھا کلوگرام وزن کے ڈمب بیل(dumb bell) کے ساتھ اس طرح چلیں کہ ٹانگوں اور بازوئوں کی حرکت آگے پیچھے ایک دوسرے کی مخالف سمت میں ہو۔
٭اس طرح40 قدم تک چلیں۔

احتیاطیں
٭ورزشوں کے درمیان دو منٹ کا وقفہ دیں۔
٭تمام ورزشیں دن میں دو مرتبہ دہرائیں۔
٭مریض کو گرنے سے بچائیں۔
٭مریض کو چاہئے کہ سونے کے لیے چاریا انچ موٹائی والا تکیہ استعمال کرے جو صرف گردن تک ہو۔

Vinkmag ad

Read Previous

قائداعظم کا مرض

Read Next

مخیرحضرات، اعلیٰ حکام کی توجہ: میڈیا پر وائرل ہونے کا انتظار کیوں 

Leave a Reply

Most Popular