پروٹین :حیوانی اورنباتاتی ذرائع میں توازن ضروری ہے

پروٹین :حیوانی اورنباتاتی ذرائع میں توازن ضروری ہے

بہتر جسمانی صحت اور نشوونما میں جہاں وٹامن‘ نمکیات اور معدنیات وغیرہ اہم کردار ادا کرتے ہیں‘ وہیں پروٹین (لحمیات) کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ہمارے جسم کے مردہ خلیوں کی جگہ نئے خلیوں کے پیدا کرنے اور نظام انہضام کے ہارمونزبنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پروٹین ہمارے جسم میں ہارمونز، خون کے سرخ خلیوں اور خامروں کی صورت میں رہتی ہے۔ اس کے علاوہ سر کے بال، ناخن، جلد، پٹھوں اور جسم کے اندرونی اعضاء کے لئے بھی بہت مفید ہے۔

پروٹین کے خلیے مختلف قسم کے امائنوایسڈز سے مل کر بنتے ہیں۔ عام طور پر انسانی جسم کو ۲۲ امائنوایسڈز کی ضرورت ہوتی ہے جن میں سے ۱۴ انسانی جسم خود بنا سکتا ہے۔ باقی ماندہ آٹھ امائنوایسڈ ایسے ہیں جنہیں ہمارا جسم نہیں بنا سکتا اور انہیں غذا کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔ اس تناظرمیں ہمیں ان ذرائع کے بارے میں بھی جان لینا چاہیے جہاں سے ہمیں پروٹین حاصل ہوتی ہے۔

پروٹین کے ذرائع

عام طور پر خوراک سے حاصل ہونے والی پروٹین کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جا تا ہے۔ ان میں سے ایک مکمل اور دوسری نامکمل پروٹین ہے۔ مکمل پروٹین عام طور پر حیوانی ذرائع سے حاصل ہوتی ہے مثلاً انڈے‘گوشت ‘مچھلی‘ دودھ وغیرہ۔ ان چیزوں میں پروٹین کی وافر مقدارپائی جاتی ہے اور یہ جسم کو تمام ضروری امائنوایسڈز فراہم کرتی ہیں۔ دوسری نامکمل پروٹین ہے جو اناج، پھلیوں، بیج،گری دارمیوے اور سبزیوں سے حاصل ہوتی ہے۔ ان غذائوں سے محدود مقدار میں امینوایسڈز ملتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ ان غذائوں کو کس طرح استعمال کیا جائے کہ پروٹین کے ساتھ ساتھ دوسری غذائی ضرویات بھی مناسب طریقے سے پوری ہوتی رہیں۔ اس سلسلے میں بنیادی بات یہ ہے کہ پروٹین کے حصول کے لیے صرف ایک گروپ کی خوراکیں استعمال نہ کر یں کیونکہ ایسے لوگ جو پروٹین حاصل کرنے کے لئے زیادہ تر حیوانی ذرائع (گوشت‘ مچھلی‘ انڈے وغیرہ ) کو ترجیح دیتے ہیں وہ پروٹین تو حاصل کر لیتے ہیں لیکن ان میں ضروری وٹامن اورمعدنیات کی کمی ہوجاتی ہے۔

اسی طرح صرف سبزیوں پر مشتمل خوراکیں غذائی اعتبار سے ناکافی رہتی ہیں۔ ان کی غذائی کمی کو دوسرے گروپ کی غذائو ں مثلاً مختلف اناجوں (جن میں لائی سین امائنوایسڈ کم لیکن میتھونین زیادہ ہوتا ہے) کے ساتھ دالیں شامل کی جائیں تو یہ ایک مکمل غذا بن جاتی ہے۔ اسی طرح سبزی خوروں کے لئے معیاری پروٹین حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ اناج اورپھلیوں کو ایک ساتھ یا پھلیوں کو گری دار میوے کے ساتھ استعمال کریں۔ گوشت خوروں کے لئے یہ بات اہم ہے کہ گوشت کے ساتھ اناج کا استعمال کریں تاکہ انہیں پروٹین کی بہترین مقدار حاصل رہے۔

درکار پروٹین معلوم کرنے کا فارمولا

روزمرہ زندگی میں ہمیں پروٹین کی جو مقدار درکار ہوتی ہے‘ اس کا دارومدار کسی شخص کی عمر، جنس اور وزن پر منحصر ہوتا ہے ۔ پروٹین کی اوسط ضرورت معلوم کرنے کے لئے ایک فارمولا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کے مطابق فرد کے وزن ( پائونڈز میں) کو درج ذیل اعداد سے ضرب دینے سے جو قدر ( ملی گراموں میں) آتی ہے‘ وہ اس شخص کیلئے درکار پروٹین کی مقدار ہوتی ہے:

٭ورزش نہ کرنے والے نوجوان افراد ( وزن× 0.4) 0.4
٭ورزش کرنے والے نو جوان افراد (وزن × 0.5) 0.5
٭ایتھلیٹ( کھلاڑی) (وزن× 0.6) 0.6
٭باڈی بلڈنگ کرنے والے افراد (وزن × 0.7) 0.7

زیادہ پروٹین نقصان دہ ہے

جسم کے اندر ہر غذائی عنصر کاایک خاص تناسب ہوتا ہے جس کا برقرار رہنا ضروری ہے۔ اس لئے جہاں پروٹین جسم کوصحت مند بنانے کے لئے ضروری ہے‘ وہاں اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال تکلیف میں بھی مبتلا کرسکتا ہے ۔ پروٹین کے ضرورت کے زیادہ استعمال سے کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے اور وزن کی زیادتی بھی ہوسکتی ہے۔پروٹین کے جسم میں بڑھ جانے سے کیلشیم ہڈیوںپر جمع ہونے کے بجائے جسم سے باہر نکلنا شروع ہوجاتی ہے اورفرد کو آسٹیوپوروسس کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ گردوں اور جگر کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اور یہ صورت حال دل اور جگر کے مریضوں کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے ۔

پروٹین کے اہم ذرائع

  • اناج پھلیاں بیج‘گری دارمیوہ، انڈہ‘ دودھ سے بنی اشیاء
  • جو مٹر تلِ انڈے
  • گندم دالیں سورج مکھی کے بیج دودھ
  • چاول مسور کاجو پنیر
  • باجرہ مونگ پھلی بادام دہی اور اس سے بنی اشیاء
  • خمیرا آٹا سویابین اخروٹ وغیرہ

protein, sources of protein, benefits of protein

Vinkmag ad

Read Previous

مرنے مارنے پر تُلے رہنے والے

Read Next

پانی ، کچھ دلچسپ حقائق

Leave a Reply

Most Popular