Vinkmag ad

حمل کی تشخیص

حمل کی تشخیص

حمل کی تصدیق کے لئے میڈیکل ٹیسٹ ضروری ہیں ۔ اس سلسلے میں کئے جانے والے عمومی ٹیسٹ درج ذیل ہیں۔

ہوم ٹیسٹ

آج کل بازار میں ایسی سٹرپس مل جاتی ہیں جن کی مدد سے گھر پر ہی حمل کا ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس ٹیسٹ میں ایک سٹرپ پیشاب میں ڈبوئی جاتی ہے۔ اگر حمل ہو تو اس پر دو لائنیں نمودار ہوجاتی ہیں اور نہ ہو تو ایک ہی لائن سامنے آتی ہے۔ یہ ٹیسٹ آسان ہے اور اس کا طریقہ بھی اس پر لکھا ہوتا ہے۔ یہ کم قیمت ہے لیکن اس پر مکمل اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔

لیبارٹری میں پیشاب کا ٹیسٹ

لیبارٹری میں بھی پیشاب کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے ۔ وہاں اس کا سیمپل جمع کرایا جاتا ہے اور کچھ دیر بعد اس کی رپورٹ آجاتی ہے ۔ یہ نسبتاً زیادہ قابل اعتماد طریقہ ہے۔

ای پی ایف

یہ حمل کے لئے موجود ٹیسٹوں میں سب سے زیادہ قابل اعتماد ہے۔ یہ خون کا ٹیسٹ ہے جو بارآوری  کے48گھنٹوں کے اندر حمل کے بارے میں بتا دیتا ہے۔ یہ ٹیسٹ یورین ٹیسٹ کے مقابلے میں مہنگا ہے ۔

الٹراسائونڈ

حمل کی تصدیق کے لئے بعض اوقات الٹراسائونڈسے بھی مدد لی جاتی ہے ۔

pregnancy, diagnosis, test, ultrasound, strip

Vinkmag ad

Read Previous

حمل کی ابتدائی علامات

Read Next

بی بی کریمز

Leave a Reply

Most Popular