Vinkmag ad

حمل کی ابتدائی علامات

حمل کی ابتدائی علامات

حمل کی ابتدائی علامات درج ذیل ہیں۔

ایام کی بندش

حمل کی بنیادی علامت مخصوص ایام کابند ہوجاناہی ہے۔ تاہم  بعض اوقات ایام کی بندش کا سبب ذہنی دبائو‘ ہارمونز میں تبدیلی اور کوئی شدید بیماری بھی ہو سکتی ہے۔

جسمانی درجہ حرارت کا بڑھ جانا

جب بیضہ خارج ہوتا ہے تو عموماً عورت کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔ اگر درجہ حرارت کی زیادتی برقراررہے تو اسے حمل کی علامت سمجھا جاسکتا ہے۔

قے اورمتلی کا احساس

حاملہ خواتین کو اکثر حمل کے ابتدائی دنوں میں قے، ابکائی اور متلی کی شکایت رہتی ہے۔ ایسا جسم میں ہا رمونز کی تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ زیادہ تر خواتین کوقے اور متلی صبح کے وقت ہوتی ہے تاہم یہ دن کے کسی بھی حصے میں ہوسکتی ہے۔
اس سے بچائو کے لئے تیز مصالحہ دار اور چٹ پٹی اشیاء سے گریز کریں۔ کیونکہ وہ معدے میں تیزابیت پیدا کر کے قے یا متلی کا با عث بن سکتی ہیں۔

پیشاب کی بار بارحاجت

حمل کے دوران مثانے پر دبائو پڑتا ہے جو پیشاب آنے کا باعث بنتا ہے۔ دورانِ حمل پیشاب کا بار بار آنا ہارمونز میں تبدیلی کے باعث بھی ہوتا ہے۔اس حالت میں پیشاب کو روکنے کی کوشش مت کریں اور نہ ہی مائع اشیاء کا استعمال کم کریں۔

موڈ میں اتارچڑھائو

اس دوران ہارمونز میں تبدیلی کی وجہ سے متوقع ماں میں چڑچڑاپن‘ جذباتیت‘ سستی‘اور کاہلی نمایاں ہوجاتی ہیں ۔ عموماً یہ علامات عارضی ہوتی ہیں اور بچے کی پیدائش کے بعد دور ہوجاتی ہیں۔

تھکن کا احساس

حاملہ خواتین میں پروجیسٹرون ہارمون کے بڑھنے سے تھکن کا احساس بڑھ جاتاہے۔علاوہ ازیں کم بلڈ پریشر اور خون میں شوگرکی مقدار میں کمی بھی تھکن کا باعث بن سکتی ہے۔

چکر اور بے ہوشی

حمل کی علامات میں چکر اور بے ہوشی بہت عام ہیں۔ اس کی شکایت ان خواتین کوزیادہ ہوتی ہے جن کا بلڈ پریشرکم ہو یاان کے خون میں شوگر کی مقدار کم ہو۔ ایسی صورت میں ان کو ڈاکٹر کے مشورے سے آئرن اوروٹامن سی لینی چاہیے۔

چھاتیوں کا سوج جانا

حمل کے ٹھہرتے ہی جسم میں ہارمونزکی تبدیلی شروع ہوجاتی ہے جس کے باعث حاملہ خواتین کی چھاتیاں سوجن کا شکارہوسکتی ہیں۔

pregnancy, initial symptoms, mood swings, nausea, vomiting

Vinkmag ad

Read Previous

پھلوں کی رانی

Read Next

حمل کی تشخیص

Leave a Reply

Most Popular