آلو پوستو
اجزاء
آلو 1/2 کلو
ٹماٹر 2عدد
لوکی(چاپ کی ہوئی) 1عدد
رائی پائوڈ ر 1چائے کا چمچ
تیل 2کھانے کے چمچ
ہلدی پائوڈر 1/2کھانے کا چمچ
ہری مرچ 2عدد
نمک حسبِ ذائقہ
پانی حسبِ ضرورت
ترکیب
٭ایک پین میں آئل گرم کرکے آلو اور لوکی کو5منٹ کے لیے بھون لیں۔
٭اب نمک،مرچ اور ہلدی پائوڈر شامل کر دیں۔
٭ پانی ڈال کر آلو اور لوکی کو گلا لیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو ہری مرچ سے گارنش کر کے پیش کریں۔
غذائیت پہچانئے
آلو پوستو میں فیٹس، کاربوہائیڈریٹس، سوڈیم، پوٹاشیم، فائبر، پروٹینز، وٹامن اے اور سی کی وافر مقدار ہونے کے باعث یہ قوتِ مدافعت کی بہتری کے لیے ایک بھرپور غذا ہے۔اس میں موجود اجزاء ہمارے پٹھوں کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ نظر کے لیے بھی مفید ہیں۔ تاہم دل،،شوگراور گردے کی بیماریوں میں مبتلا مریض معالج کے مشورے سے کھائیں۔
Potato posto, recipe, ingredients, directions, nutritional value