Vinkmag ad

فائزر کے ہیموفیلیا ٹرائل میں مریض کا انتقال

Front view of a building with Pfizer logo, representing Pfizer Hemophilia drug trial and patient news

فائزر نے تصدیق کی ہے کہ ہیموفیلیا ٹرائل کے دوران ایک مریض انتقال کر گیا ہے۔ مریض ہیموفیلیا کی دوا ہِمپاوزی (Hympavzi) استعمال کر رہا تھا۔ یورپی ہیموفیلیا کنسورشیم کے مطابق مریض 14 دسمبر کو فالج کا شکار ہوا۔ بعد ازاں دماغ میں خون بہنے کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔

متوفی مریض ہیموفیلیا اے یا بی کی ایک تحقیقی سٹڈی میں شامل تھا۔ اس ہیموفیلیا ٹرائل میں دوا کو رکاوٹوں کے ساتھ یا بغیر جانچا جا رہا تھا۔ فائزر کے مطابق موت کی وجوہات پیچیدہ اور کئی طبی عوامل سے جڑی ہو سکتی ہیں۔ محققین اور آزاد ڈیٹا مانیٹرنگ کمیٹی واقعے کا جائزہ لے رہی ہے۔

ہِمپاوزی ہفتے میں ایک بار انجیکشن کی صورت میں دی جاتی ہے۔ یہ دوا 12 سال یا اس سے زائد عمر کے مریضوں کے لیے منظور شدہ ہے۔ اس کا مقصد ہیموفیلیا مریضوں میں خون بہنے کے واقعات کم کرنا ہے۔ فائزر کے مطابق دستیاب کلینیکل ڈیٹا میں مجموعی حفاظتی خدشات سامنے نہیں آئے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں فائزر نے جین تھراپی بیکویز  کی کمرشلائزیشن روک دی تھی۔ یہ ایک بار دی جانے والی تھیراپی ہے۔ بیکویز شدید ہیموفیلیا بی کے بالغ مریضوں کے لیے امریکہ میں منظور شدہ ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

نیویارک میں سوشل میڈیا فیچرز پر مینٹل ہیلتھ وارننگ لازمی

Read Next

نینوڈاٹس سے کینسر زدہ ٹیومرز ختم، صحت مند خلیات محفوظ

Leave a Reply

Most Popular