نیویارک کے نئے قانون کے تحت سوشل میڈیا فیچرز والے پلیٹ فارمز پر مینٹل ہیلتھ وارننگ لگانا لازمی ہو گا۔ ان فیچرز میں لامتناہی سکرولنگ، آٹو پلے اور الگورتھمک فیڈز شامل ہیں۔ یہ لیبل نوجوان صارفین کو ان کے ذہنی صحت سے متعلق ممکنہ نقصانات سے آگاہ کرے گا۔
نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔ ان کے مطابق یہ لیبل ذہنی صحت متاثر کرنےوالے فیچرز کے خطرات سے آگاہ کرے گا۔ ہوچول نے مینٹل ہیلتھ وارننگ لیبلز کا موازنہ تمباکو اور پلاسٹک پیکنگ پر بچوں کے دم گھٹنے کی وارننگ سے کیا۔ قانون کی خلاف ورزی پر پانچ ہزار ڈالر تک جرمانہ ہو گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اس پر فوری ردعمل نہیں دیا۔ 2023 میں امریکی سرجن جنرل نے بھی بچوں کی حفاظت کے لیے ایسے وارننگ لیبلز کی سفارش کی تھی۔
Tags: سوشل میڈیا وارننگ لیبلز