Vinkmag ad

نمونیا سے اموات میں پاکستان دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر

A person holding a chest X-ray in hand, showing lungs for medical examination and pneumonia diagnosis

پاکستان میں نمونیا کے باعث اموات عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہیں۔ سانس کے انفیکشن ملک میں اموات کی وجوہات میں چھٹے نمبر پر آ چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار قومی اسمبلی میں ہیلتھ کیئر سسٹم پر بحث کے دوران پیش کیے گئے۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ حکومت نے بیماریوں کی مانیٹرنگ کا نظام بہتر کیا ہے۔ نمونیا کنٹرول کیلئے ویکسینیشن پروگرام میں توسیع کی گئی ہے۔ صحت کے عملے کو فیلڈ ایپی ڈیمیولوجی ٹریننگ پروگرام کے ذریعے تربیت دی جا رہی ہے۔ اس میں انہیں بیماریوں کی شناخت، اعداد و شمار کا تجزیہ اور وبا کی روک تھام سکھائی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اینٹی بائیوٹکس اور آکسیجن تھیراپی کی دستیابی بہتر بنائی گئی ہے۔ قومی ادارہ صحت موسمی ہدایات بھی جاری کرتا ہے۔ مزید برآں، اموات کی مستقل مانیٹرنگ کیلئے جدید نظام کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

 80 فیصد افراد کو کبھی نہ کبھی کمر درد کیوں ہوتا ہے؟

Read Next

خون میں ہیموگلوبن کی زیادہ مقدار

Leave a Reply

Most Popular