وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بحال کیے گئے پاک چین دوستی ہسپتال کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے مریضوں کو مفت اور معیاری علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق پاک چین دوستی ہسپتال 2020 میں کورونا کے مریضوں کے لیے قائم ہوا تھا۔ چین کے مالی تعاون سے قائم یہ ہسپتال وبا کے بعد بند ہوگیا تھا، جسے فعال کر دیا گیا ہے۔ بحال شدہ ہسپتال میں 182 بستر ہیں۔ ان میں انتہائی نگہداشت کے 50 بستر بھی شامل ہیں۔
ہسپتال سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے چلایا جائے گا۔ اس کا انتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک سنبھالے گا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک بھر کے مریض یہاں علاج کرا سکیں گے۔
وزیراعظم نے ہسپتال میں سروسز کا معیار جانچنے کے لیے آزاد ادارے سے کارکردگی کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔
Tags: پاک چین دوستی ہسپتال