وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے لیے وزیراعظم ہیلتھ انشورنس سکیم جلد دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکیم پہلے سے بہتر اور زیادہ جامع ہوگی۔
اے پی پی کے مطابق، انہوں نے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اعلان نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں حلف برداری کی ایک تقریب میں کیا۔ تقریب ایپنک کی گلگت بلتستان شاخ کے نومنتخب عہدیداروں کے لیے منعقد ہوئی۔
سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل کے علاوہ سینیٹر طلحہ محمود، اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر رئیسہ عادل نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کارکن عوامی مسائل اجاگر کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی خدمات کا اعتراف اور مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔
Tags: ہیلتھ انشورنس سکیم