قدرتی مہندی کی پہچان

قدرتی مہندی کی پہچان

قدرتی اجزاء پرمشتمل مہندی میں بنیادی طورپرچارچیزیں ہوتی ہیں۔ ان میں مہندی کا پاؤڈر، پانی، چینی اورنباتاتی تیل (مثلاًلیونڈر، یوکلپٹس یا ٹی ٹری) وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے برعکس مہندی میں مصنوعی طورپرتیارکردہ کیمیائی مادے شامل کیے جاتے ہیں۔ دونوں میں فرق کرنے کے لئے ان عوامل کو مدنظر رکھا جاسکتا ہے

٭قدرتی مہندی سے پتوں،گھاس یا نباتاتی تیل کی خوشبوآتی ہے جو زیادہ تیزنہیں ہوتی۔

٭یہ کمرے کے درجہ حرارت پررکھی جائے تو کچھ دنوں میں خراب ہوجاتی ہے تاہم اگرفریزکرلیا جائے تو کچھ ماہ تک ٹھیک رہ سکتی ہے۔

٭اس کا رنگ کچھ منٹوں یا گھنٹوں بعد تیزنہیں ہوجاتا بلکہ پہلے ہلکا مالٹائی رنگ آتا ہے جو دو سے تین دن بعد گہرا ہوتا ہے۔

٭مہندی کوچیک کرنے کے لئے اسے ایکرائلیک ہاتھ پرلگا کرگیلے کپڑے سے صا ف کریں۔ اگر صاف ہونے کے بعد ہاتھ پررنگ نہ لگے تو مہندی خالص ہوگی ۔

pure henna characteristics, how to distinguish between natural and chemical based henna

Vinkmag ad

Read Previous

دانے چھیلنے سے سکن خراب

Read Next

مہندی رنگ لائی

Leave a Reply

Most Popular