Vinkmag ad

ناک کی صفائی

ناک کی صفائی

نیزل ڈوشنگ ناک صاف کرنے کا مؤثرطریقہ ہے جسےعموماً ناک کی بیماری، اس میں انفیکشن اورالرجیز کی روک تھام کے لئے تجویزکیا جاتا ہے۔ ناک کی سرجری کے بعد یہ خاص طورپراہمیت کا حامل ہے۔ اس کے ذریعے الرجی،زخم، خون کے لوتھڑے اورناک کے گرد چھلکوں کوختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ آپریشن کے بعد تین ماہ تک اس طریقے سے ناک کی صفائی پر بہت زوردیا جاتا ہے۔

محلول کی تیاری اوراستعمال

گھرپرمحلول تیارکرنے کے لئے ان ہدایات پرعمل کریں

٭ایک گلاس نیم گرم یا برداشت کے مطابق گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ نمک اور 1/2چائے کا چمچ میٹھا سوڈا ڈالیں اوراسے اچھی طرح ہلائیں تاکہ تمام اجزاء مکمل حل ہوجائیں۔

٭اب 20 ملی لیٹرسرنج، نیٹی پاٹ، نوزل والی بوتل یا ہتھیلی میں تیارکردہ محلول ڈالیں۔

٭بیسن کے سامنے کھڑے ہوجائیں اورسرجھکالیں۔ ایک نتھنے سے اس محلول کو ناک میں چڑھائیں اوردوسرے ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے دوسرے نتھنے کو بند کرلیں۔ جب محلول اندرچلا جائے تو دوسرا نتھنا کھول دیں۔ یہ پانی دوسرے نتھنے سے باہرآجائے گا۔

٭اس عمل کوناک کی دوسری طرف بھی دہرائیں۔

٭استعمال کے بعد 20 ملی لیٹرسرنج،نیٹی پاٹ یا نوزل والی بوتل کو اچھی طرح دھوکراورخشک کرکے رکھیں تاکہ یہ جراثیم سے پاک اوردوبارہ استعمال ہوسکے۔

nasal douching, nasal cleaning effective process, homemade nasal cleaning solution

Vinkmag ad

Read Previous

کپڑوں پرضدی داغ بھگائیں

Read Next

فِٹنس کے پانچ اصول

Leave a Reply

Most Popular